Editing
1 Chronicles 17 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 17 تواریخ-۱ <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ اور جب داؤُؔد اپنے محلّ میں رہنے لگا تو اُس نے ناؔتن نبی سے کہا مَیں تو دیودارکے محلّ میں رہتا ہُوں پر خُداوند نے عہد کا صندُوق خَیمہ میں ہے۔ ۲ ناؔتن نے داؤُؔد سے کہا کہ جو کُچھ تیرے دِل میں ہے سو کر کیونکہ خُدا تیرے ساتھ ہے۔ ۳ اور اُسی رات اَیسا ہُئوا کہ خُدا کا کلام ناؔتن پر ناِزل ہُئوا کہ۔ ۴ جا کر میرے بندہ داؤُؔد سے کہہ کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُو میرے رہنے کے لئِے گھر نہ بنانا۔ ۵ کیونکہ جب سے مَیں بنی اِسرائیل کو نِکال لایا آج کے دِن تک مَیں نے کِسی گھر مین سکُونت نہیں کی بلکہ خَیمہ بہ خَیمہ اور مسکن بہ مسکن پھِرتا رہا ہُوں۔ ۶ اُن جگہوں میں جہاں جہاں مَیں سارے اِسرائؔیل کے ساتھ پھِرتا رہا کیا مَیں نے اِسرائیلی قاضیوں میں سے جِنکو مَیں نے حُکم کِیا تھا کہ میرے لوگوں کی گلّہ بانی کریں کِسی سے ایک حرف بھی کہا کہ تُم نے میرے لئِے دیودار کا گھر کیوں نہیں بنایا؟۔ ۷ پس تُو میرے بندہ داؤُؔد سے یُوں کہنا کہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے تُجھے بھیڑ سالے میں سے جب تُو بھیڑ بکریوں کے پِیچھے پِیچھے چلتا تھا لِیا تا کہ تُو میری قَوم اِسرائؔیل کا پیشوا ہو۔ ۸ اور جہاں کہِیں تُو گیا مَیں تیرے ساتھ رہا اور تیرے سب دُشمنوں کو تیرے سامنے سے کاٹ ڈالا ہے اور مَیں رُویِ زمِین کے بڑے بڑے آدمِیوں کے نام کی مانِند تیرا نام کر دُونگا۔ ۹ اور مَیں اپنی قَوم اِسرائؔیل کے لئِے ایک جگہ ٹھہراؤُنگا اور اُنکو قائِم کر دُونگا تا کہ اپنی جگہ بسے رہیں اور پھِر ہٹائے نہ جائیں اور نہ شرارت کے فرزند پھِر اُنکو دُکھ دینے پائینگے جَیسا شرُوع میں ہُئوا۔ ۱۰ اور اُس وقت بھی جب مَیں نے حُکم دِیا کہ میری قَوم اِسرائؔیل پر قاضی مُقرّر ہوں اور مَیں تیرے سب دُشمنوں کو مغلُوب کرُونگا۔ ماسِوا اِسکے مَیں تُجھے بتاتا ہُوں کہ خُداوند تیرے لئِے ایک گھر بنائیگا۔ ۱۱ اور جب تیرے دِن پُورے ہوجائینگے تا کہ تُو اپنے باپ دادا کے ساتھ مِل جانے کو چلا جائے تو مَیں تیرے بعد تیری نسل کو تیرے بیٹوں میں سے برپا کرُونگا اور اُسکی سلطنت کو قائِم کرُونگا۔ ۱۲ وہ میرے لئِے گھر بنائیگا اور مَیں اُسکا تخت ہمیشہ کے لئِے قائِم کرُونگا۔ ۱۳ مَیں اُسکا باپ ہُونگا اور وہ میرا بیٹا ہوگا اور مَیں اپنی شفقت اُس پر سے نہیں ہٹاؤُنگا جَیسے مَیں نے اُس پر سے جو تُجھ سے پہلے تھا ہٹالی۔ ۱۴ بلکہ مَیں اُسکو اپنے گھر میں اور اپنی مُملکت میں ابد تک قائِم رکھُّونگا اور اُسکا تخت ابد تک ثابِت رہیگا۔ ۱۵ سو ناؔتن نے اِن سب باتوں اور اِس ساری رویا کے مُطابِق اَیسا ہی داؤُؔد سے کہا۔ ۱۶ تب داؤُؔد بادشاہ اندر جا کر خُداوند کے حضُور بَیٹھا اور کہنے لگا اَے خُداوند خُدا مَیں کَون ہُوں اور میرا گھرانا کیا ہے کہ تُو نے مُجھکو یہاں تک پُہنچایا؟۔ ۱۷ اور یہ اَے خُدا تیری نظر میں چھوتی بات تھی بلکہ تُو نے تو اپنے بندہ کے گھر کے حق میں آیندہ بُہت دِنوں کا ذِکر کِیا ہے اور تُو نے اَے خُداوند خُدا مُجھے اَیسا مانا کہ گویا مَیں بڑا منزلت والا آدمی ہُوں۔ ۱۸ بھلا داؤُؔد تُجھ سے اُس اِکرام کی نِسبت جو تیرے خادِم کا ہُئوا اَور کیا کہے؟ کیونکہ تُو اپنے بندہ کو جانتا ہے۔ ۱۹ اَے خُداوند تُو نے اپنے بندہ کی خاطِر اپنی ہی مرضی سے اِن بڑے بڑے کاموں کو ظاہِر کرنے کے لئِے اتنی بڑی بات کی۔ ۲۰ اَے خُداوند کوئی تیری مانِند نہیں اور تیرے سِوا جِسے ہم نے اپنے کانوں سے سُنا ہے اَور کوئی خُدا نہیں۔ ۲۱ اور رُویِ زمِین پر تیری قَوم اِسرائؔیل کی طرح اَور کَونسی قَوم ہے جِسے خُدا نے جا کر اپنی اُمّت بنانے کو آپ چُھڑایا تا کہ تُو اپنی اُمّت کے سامنے سے جِسے تُو نے مِصؔر سے خلاصی بخشی قَوموں کو دُور کر کے بڑے اور مُہِیب کاموں سے اپنا نام کرے؟۔ ۲۲ کیونکہ تُو نے اپنی قَوم اِسرائؔیل کو ہمیشہ کے لئِے اپنی قَوم ٹھہرایا ہے اور تُو آپ اَے خُداوند اُنکا خُدا ہُئوا ہے۔ ۲۳ اور اب اَے خُداوند وہ بات جو تُو نے اپنے بندہ کے حق میں اور اُسکے گھرانے کے حق میں فرمائی ابد تک ثابِت رہے اور جَیسا تُو نے کہا ہے وَیسا ہی کر۔ ۲۴ اور تیرا نام ابد تک قائِم اور بزُرگ ہو تا کہ کہا جائے کہ ربُّ الافواج اِسرائؔیل کا خُدا ہے بلکہ وہ اِسرائؔیل ہی کے لئِے خُدا ہے اور تیرے بندہ داؤُؔد کا گھرانا تیرے حضُور قائِم رہے۔ ۲۵ کیونکہ تُو نے اَے میرے خُدا اپنے بندہ پر ظاہِر کِیا ہے کہ تُو اُسکے لئِے ایک گھر بنائیگا۔ سو تیرے بندہ کو تیرے حضُور دُعا کرنے کا حَوصلہ ہُئوا۔ ۲۶ اور اَے خُداوند تُو ہی خُدا ہے اور تُو نے اپنے بندہ سے اِس بھلائی کا وعدہ کِیا۔ ۲۷ اور تُجھے پسند آیا کہ تُو اپنے بندہ کے گھرانے کو برکت بخشے تا کہ وہ ابد تک تیرے حضُور پایدار رہے کیونکہ تُو اَے خُداوند! برکت دے چُکا ہے۔ سو وہ ابد تک مُبارک ہے۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information