Editing
Genesis 33 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 33 پَیدایش <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ اور یعقؔوب نے اپنی آنکھیں اُٹھا کر نظر کی اور کیا دیکھتا ہے کہ عؔیسو چار سَو آدمی ساتھ لئِے چلا آرہا ہے۔ تب اُس نے لؔیاہ اور راخِؔل اور دونوں لَونڈیوں کو بچّے بانٹ دِئے۔ ۲ اور لَونڈیوں اور اُنکے بچّوں کو سب سے آگے اور لؔیاہ اور اُسکے بچّوں کو پِیچھے اور راخِؔل اور یوُسف کو سب سے پِیچھے رکّھا۔ ۳ اور وہ خُود اُنکے آگے آگے چلا اور اپنے بھائی کے پاس پُہنچتے پُہنچتے سات بار زمین تک جُھکا۔ ۴ اور عیؔسو اُس سے مِلنے کو دَوڑا اور اُس سے بغلگیر ہُؤا اور اُسے گلے لگایا اور چُوما اور وہ دونوں روئے۔ ۵ پِھر اُس نے آنکھیں اُٹھائیں اور عورتوں اور بچّوں کو دیکھا اور کہا کہ یہ تیرے ساتھ کَون ہیں؟ اُس نے کہا یہ وہ بچّے ہیں جو خُدا نے تیرے خادِم کو عنایت کئِے ہیں۔ ۶ تب لَونڈیاں اور اُنکے بچّے نزدیک آئے اور اپنے آپ کو جُھکایا۔ ۷ پھِر لؔیاہ اپنے بچّوں کے ساتھ نزدیک آئی اور وہ جُھکے۔ آخر کو یُوسؔف اور راخِؔل پاس آئے اور اُنہوں نے اپنے آپ کو جُھکایا۔ ۸ پھِر اُس نے کہا کہ اُس بڑے غول سے جو مُجھے مِلا تیرا کیا مطلب ہے؟ اُس نے کہا یہ کہ مَیں اپنے خُداوند کی نظر میں مقبُول ٹھہُروں۔ ۹ تب عؔیسو نے کہا میرے پاس بہت ہے۔ سو اَے میرے بھائی جو تیرا ہے وہ تیرا ہی رہے۔ ۱۰ یعقؔوب نے کہا نہیں اگر مُجھ پر تیرے کرم کی نظر ہُوئی ہے تو میرا نذرانہ میرے ہاتھ سے قبُول کر کیونکہ مَیں نے تو تیرا مُنہ اَیسا دیکھا جَیسا کوئی خُدا کا مُنہ دیکھتا ہے اور تُو مُجھ سے راضی ہُؤا۔ ۱۱ سو میرا نذرانہ جو تیرے حضور پیش ہُؤا قبُول کر لے کیونکہ خُدا نے مُجھ پر بڑا فضل کِیا ہے اور میرے پاس سب کُچھ ہے۔ غرض اُس نے اُسے مجبُور کِیا تب اُس نے اُسے لے لِیا۔ ۱۲ اور اُس نے کہا کہ اب ہم کُوچ کریں اور چل پڑیں اور مَیں تیرے آگے آگے ہولُونگا۔ ۱۳ اُس نے اُسے جواب دِیا میرا خُداوند جانتا ہے کہ میرے ساتھ نازک بچّے اور دُودھ پلانے والی بھیڑ بکریاں اور گائیں ہیں۔ اگر اُنکو ایک دِن بھی حد سے زیادہ ہنکائیں تو سب بھیڑ بکریاں مر جائینگی۔ ۱۴ سو میرا خُداوند اپنے خادِم سے پیشتر روانہ ہو جائے اور مَیں چَوپایوں اور بچّوں کی رفتار کے مُطابِق آہِستہ آہِستہ چلتا ہُؤا اپنے خُداوند کے پاس شؔعیر میں آجاؤنگا۔ ۱۵ تب عؔیسو نے کہا کہ مرضی ہو تو مَیں جو لوگ میرے ہمراہ ہیں اُن میں سے تھوڑے تیرے ساتھ چھوڑتا جاؤں۔ اُس نے کہا اِسکی کیا ضرورت ہے؟ میرے خُداوند کی نظرِ کرم میرے لئِے کافی ہے۔ ۱۶ تب عؔیسو اُسی روز اُلٹے پاؤں شؔعیر کو لَوٹا۔ ۱۷ اور یعقؔوب سفر کرتا ہُؤا اُسؔکّات میں آیا اور اپنے لئِے ایک گھر بنایا اور اپنے چَوپایوں کے لئِے جھونپڑے کھڑے کئِے۔ اِسی سبب سے اِس جگہ کا نام سُکّؔات پڑگیا۔ ۱۸ اور یعؔقوب جب فؔدّان ارام سے چلا تو مُلکِ کنؔعان کے ایک شہر سِکؔم کے نزدیک صحیح و سلامت پہنچا اور اُس شہر کے سامنے اپنے ڈیرے لگائے۔ ۱۹ اور زمین کے جِس قطعہ پر اُس نے اپنا خَیمہ کھڑا کِیا تھا اُسے اُس نے سِکؔم کے باپ حؔمور کے لڑکوں سے چاندی کے سَو سِکّے دیکر خرید لِیا۔ ۲۰ اور اُس نے وہاں ایک مذبح بنایا اور اُسکا نام اؔیل اِلہِ اسِرائیل رکّھا۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information