Editing
Genesis 35 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 35 پَیدایش <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ اور خُد ا نے یعقؔوب سے کہا کہ اُٹھ بیتؔ ایل کو جا اور وہیں رہ اور وہاں خُدا کے لئِے جو تُجھے اُس وقت دِکھائی دِیا جب تُو اپنے بھائی عؔیسو کے پاس سے بھاگا جارہا تھا ایک مذبح بنا۔ ۲ تب یعؔقوب نے اپنے گھرانے اور اپنے سب ساتھیوں سے کہا کہ بیگانہ دیوتاؤں کو جو تُمہارے درمیان ہیں دُور کرو اور طہارت کرکے اپنے کپڑے بدل ڈالو۔ ۳ اور آؤ ہم روانہ ہوں اور بیؔت ایل کو جائیں۔ وہاں میَں خُدا کے لئِے جِس نے میری تنگی کے دِن میری دُعا قبُول کی اور جِس راہ میں مَیں چلا میرے ساتھ رہا مذبح بناؤنگا۔ ۴ تب اُنہوں نے سب بیگانہ دیوتاؤں کو جو اُنکے پاس تھے اور مُندروں کو جو اُنکے کانوں میں تھے یعؔقوب کو دیدیا اور یعقؔوب نے اُنکو اُس بلؔوط کے درخت کے نیچے جو سِکؔم کے نزدیک تھا دبا دِیا۔ ۵ اور اُنہوں نے کُوچ کِیا اور اُنکے آس پاس کے شہروں پر اَیسا بڑا خوف چھایا ہؤا تھا کہ اُنہوں نے یعقؔوب کے بیٹوں کا پِیچھا نہ کِیا۔ ۶ اور یعقؔوب اُن سب لوگوں سمیت جو اُسکے ساتھ تھے لُؔوز پہنچا۔ بیؔت ایل یہی ہے اور مُلکِ کنعاؔن میں ہے۔ ۷ اور اُس نے وہاں مزبح بنایا اور اُس مقام کا نام اؔیل بیت ایل رکھّا کیونکہ جب وہ اپنے بھائی کے پاس سے بھاگا جا رہا تھا تو خُدا وہیں اُس پر ظاہر ہؤا تھا۔ ۸ اور رِبقؔہ کی دایہ دؔبورہ مرگئی اور وہ ؔبیت ایل کی اُترائی میں بلوُؔط کے درخت کے نیچے دفن ہُوئی اور اُس بؔلوُط کا نام اؔلّون بکُوت رکھّا گیا۔ ۹ اور یعقؔوب کے فؔدّان ارام سے آنے کے بعد خُدا اُسے پِھر دِکھائی دِیا اور اُسے برکت بخشی۔ اور خُدا نے اُسے کہا کہ تیرا نام یعقؔوب ہے۔ تیرا نام آگے کو یعقؔوب نہ کہلائیگا بلکہ تیرا نام اِسؔرائیل ہوگا۔ سو اُس نے اُسکا نام اِسؔرائیل رکھّا۔ ۱۰ پھِر خُدا نے اُسے کہا کہ مَیں خدایِ قادرِ مُطلق ہُوں۔ ۱۱ تُو برومند ہو اور بہت ہو جا۔ تُجھ سے ایک قوم بلکہ قََوموں کے جتھے پیدا ہونگے اور بادشاہ تیرے صُلب سے نِکلینگے۔ ۱۲ اور یہ مُلک جو مَیں نے ابرہاؔم اور اِضحؔاق کو دِیا ہے سو تُجھ کو دُونگا اور تیرے بعد تیری نسل کو بھی یہی مُلک دُونگا۔ ۱۳ اور خُدا جِس جگہ اُس سے ہمکلام ہؤا وہیں سے اُسکے پاس سے اُوپر چلا گیا۔ ۱۴ تب یعقؔوب نے اُس جگہ جہاں وہ اُس سے ہمکلام ہؤا پتّھر کا ایک ستون کھڑا کِیا اور اُس پر تپاون کِیا اور تیل ڈالا۔ ۱۵ اور یعقؔوب نے اُس مقام کا نام جہاں خُدا اُس سے ہمکلام ہؤا بیؔت ایل رکھّا۔ ۱۶ اور وہ بیؔت ایل سے چلے اور اِفؔرات تھوڑی ہی دُور رہ گیا تھا کہ رؔاخِل کے دردِ زِہ لگا اور وضعِ حمل میں نِہایت دِقّت ہُوئی۔ ۱۷ اور جب وہ سخت درد میں مُبتلا تھی تو دائی نے اُس سے کہا ڈر مت۔ اب کے بھی تیرے بیٹا ہی ہوگا۔ ۱۸ اور یُوں ہُوا کہ اُس نے مرتے مرتے اُسکا نام بِنؤُؔنی رکھّا اور مر گئی پر اُسکے باپ نے اُسکا نام بِنیمؔین رکھّا۔ ۱۹ اور رؔاخِل مر گئی اور اِفؔرات یعنی بیؔت لحم کے راستہ میں دفن ہُؤئی۔ ۲۰ اور یعقؔوب نے اُسکی قبر پر ایک ستُون کھڑا کر دِیا۔ رؔاخِل کی قبر کا یہ ستُون آج تک مُوجُود ہے۔ ۲۱ اور اِسؔرائیل آگے بڑھا اور عؔدر کے بُرج کی پرلی طرف اپنا ڈیرا لگایا۔ ۲۲ اور اِسؔرائیل کے اُس مُلک میں رہتے ہُوئے یُوں ہؤا کہ رُؔوبن نے جا کر اپنے باپ کی حرم بِلؔہاہ سے مباشرت کی اور اِسؔرائیل کو یہ معلوم ہو گیا۔ اُس وقت یعقؔوب کے بارہ بیٹے تھے۔ ۲۳ لؔیاہ کے بیٹے یہ تھے۔ رُؔوبن یعقؔوب کا پہلوٹھا اور شمؔعون اور لؔاوی اور یؔہوُداہ اور اؔشکار اور زؔبُولُون۔ ۲۴ اور رؔاخِل کے بیٹے یُؔوسف اور بِنیمؔین تھے۔ ۲۵ اور رؔاخِل کی لَونڈی بلؔہاہ کے بیٹے دؔان اور نفؔتالی تھے۔ ۲۶ اور لؔیاہ کی لَونڈی زِؔلفہ کے بیٹے جؔد اور آشؔر تھے۔ یہ سب یعقؔوب کے بیٹے ہیں جو فؔدّان ارام میں پیدا ہُوئے۔ ۲۷ اور یعقؔوب ممؔرے میں جو قؔریت اربع یعنی حؔبرُون ہے جہاںن ابؔرہام اور اِؔضحاق نے ڈیرا کِیا تھا اپنے باپ اِؔضحاق کے پاس آیا۔ ۲۸ اور اِؔضحاق ایک سَو اسّی برس کا ہؤا۔ ۲۹ تب اِؔضحاق نے دم چھوڑ دِیا اور وفات پائی اور بُوڑھا اور پُوری عُمر کا ہو کر اپنے لوگوں میں جا مِلا اور اُسکے بیٹوں عؔیسو اور یعقؔوب نے اُسے دفن کِیا۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information