Editing
Genesis 43 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 43 پَیدایش <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ اور کال مُلک میں اَور بھی سخت ہو گیا۔ ۲ اور یُوں ہُؤا کہ جب اُس غلّہ کو جِسے مِصؔر سے لائے تھے کھا چُکے تو اُنکے باپ نے اُن سے کہا کہ جا کر ہمارے لئِے پھِر کُچھ اناج مول لے آؤ۔ ۳ تب یہؔوداہ نے اُسے کہا کہ اُس شخص نے ہمکو نہایت تاکید سے کہہ دِیا تھا کہ تُم میرا مُنہ نہ دیکھو گے جب تک تُمہارا بھائی تُمہارے ساتھ نہ ہو۔ ۴ سو اگر تُو ہمارے بھائی کو ہمارے ساتھ بھیج دے تو ہم جائینگے اور تیرے لئِے اناج مول لائینگے۔ ۵ اور اگر تُو اُسے نہ بھیجے تو ہم نہیں جائینگے کیونکہ اُس شخص نے کہہ دِیا ہے کہ تُم میرا مُنہ نہ دیکھو گے جب تک تُمہارا بھائی تُمہارے ساتھ نہ ہو۔ ۶ تب اِسؔرایل نے کہا کہ تُم نے مُجھ سے کیوں یہ بدُسُلوکی کی کہ اُس شخص کو بتا دِیا کہ ہمارا ایک بھائی اَور بھی ہے؟۔ ۷ اُنہوں نے کہا اُس شخص نے بجِد ہو کر ہمارا اور ہمارے خاندان کا حال پُوچھا کہ کیا تُمہارا باپ اب تک جِیتا ہے؟ اور کیا تُمہارا کوئی اَور بھائی ہے؟ تو ہم نے اِن سوالوں کے مُطابِق اُسے بتا دِیا۔ ہم کیا جانتے تھے کہ وہ کہیگا کہ اپنے بھائی کو لے آؤ۔ ۸ تب یہؔوداہ نے اپنے باپ اِسؔرایل سے کہا کہ اُس لڑکے کو میرے ساتھ کر دے تو ہم چلے جائینگے تا کہ ہم اور تُو اور ہمارے بال بچّے زِندہ رہیں اور ہلاک نہ ہوں۔ ۹ اور مَیں اُسکا ضامِن ہوتا ہُوں۔ تُو اُسکو میرے ہاتھ سے واپس مانگنا۔ اگر مَیں اُسے تیرے پاس پہنچا کر سامنے کھڑا نہ کردُوں تو مَیں ہمیشہ کے لئِے گنہگار ٹھہرونگا۔ ۱۰ اگر ہم دیر نہ لگاتے تو اب تک دُوسری دفعہ لَوٹ کر آبھی جاتے۔ ۱۱ تب اُنکے باپ اِؔسرائیل نے اُن سے کہا اگر یہی بات ہے تو اَیسا کرو کہ اپنے برتنوں میں اِس مُلک کی مشہور پیداوار میں سے کُچھ اُس شخص کے لئِے نذرانہ لیتے جاؤ جِیسے تھورا سا روغنِ بلسان تھوڑا سا شہید کُچھ گرم مصالح اور مُرّ اور پِستہ اور بادام۔ ۱۲ اور دُونا دام اپنے ہاتھ میں لے لو اور وہ نقدی جو پھیر دی گئی اور تُمہارے بوروں کے مُنہ میں رکھّی مِلی اپنے ساتھ واپس لے جاؤ کیونکہ شاید بُھول ہوگئی ہوگی۔ ۱۳ اور اپنے بھائی کو بھی ساتھ لو اور اُٹھ کر پھر اُس شخص کے پاس جاؤ۔ ۱۴ اور خُداٰی قادِر اُس شخص کو تُم پر مہربان کرے تا کہ وہ تُمہارے دُوسرے بھائی کو اور بینمؔین کو تُمہارے ساتھ بھیج دے۔ مَیں اگر بے اَولاد ہؤا تو ہؤا۔ ۱۵ تب اُنہوں نے نذرانہ لِیا اور دُونا دام بھی ہاتھ میں لے لِیا اور بینمؔین کو لیکر چل پڑے اور مِصؔر پہنچ کر یُوسُؔف کے سامنے جا کھڑے ہوئے۔ ۱۶ جب یُوسُؔف نے بینمؔین کو اُنکے ساتھ دیکھا تو اُس نے اپنے گھر کے مُنتظِم سے کہا اِن آدمیوں کو گھر میں لے جا اور کوئی جانور ذبح کر کے کھانا تیّار کرو ا کیونکہ یہ آدمی دوپہر کو میرے ساتھ کھانا کھائینگے۔ ۱۷ اُس شخص نے جِیسا یُوسُؔف نے فرمایا تھا کِیا اور اِن آدمیوں کو یُوسُؔف کے گھر میں لے گیا۔ ۱۸ جب اِنکو یُوسُؔف کے گھر میں پہنچا دِیا تو ڈر کے مارے کہنے لگے کہ وہ نقدی جو پہلی دفعہ ہمارے بوروں میں رکھ کر واپس کر دی گئی تھی اُسی کے سبب سے ہمکو اندر کروا دِیا ہے تاکہ اُسے ہمارے خِلاف بہانہ مِل جائے اور وہ ہم پر حملہ کرکے ہمکو غُلام بنالے اور ہمارے گدھوں کو چھِین لے۔ ۱۹ اور وہ یُوسُؔف کے گھر کے مُنتظِم کے پاس گئے اور دروازہ پر کھڑے ہو کر اُس سے کہنے لگے۔ ۲۰ جناب! ہم پہلے بھی یہاں اناج مول لینے آئے تھے۔ ۲۱ اور یُوں ہُوا کہ جب ہم نے منزل پر اُتر کر اپنے بوروں کو کھولا تو اپنی اپنی پوری تُلی ہُوئی نقدی اپنے اپنے بورے کے مُنہ میں رکھّی دیکھی سو ہم اُسے اپنے ساتھ واپس لیتے آئے ہیں۔ ۲۲ اور ہم اناج مول لینے کو اَور بھی نقدی ساتھ لائے ہیں۔ یہ ہم نہیں جانتے کہ ہماری نقدی کِس نے ہمارے بوروں میں رکھ دی۔ ۲۳ اُس نے کہا کہ تُمہاری سلامتی ہو۔ مت ڈرو۔ تُمہارے خُدا اور تُمہارے باپ کے خُدا نے تُمہارے بوروں میں تُمکو خزانہ دِیا ہوگا۔ مُجھے تو تُمہاری نقدی مِل چُکی۔ پھِر وہ شمؔعون کو نِکال کر اُنکے پاس لے آیا۔ ۲۴ اور اُس شخص نے اُنکو یُوسُؔف کے گھر میں لا کر پانی دِیا اور اُنہوں نے اپنے پاؤں دھوئے اور اُنکے گدھوں کو چارا دِیا۔ ۲۵ پھِر اُنہوں نے یُوسُؔف کے اِنتظار میں کہ وہ دوپہر کو آئیگا نذرانہ تیار کرکے رکھّا۔ کیونکہ اُنہوں سُنا تھا کہ اُنکو وہِیں روٹی کھانی ہے۔ ۲۶ جب یُوسُؔف گھر آیا تو وہ اُس نذرانہ کو جو اُنکے پاس تھا اُسکے سامنے لے گئے اور زمین پر جُھک کر اُسکے حضُور آداب بجا لائے۔ ۲۷ اُس نے اُن سے خیر و عافیت پُوچھی اور کہا کہ تُمہارا بُوڑھا باپ جِسکا تُم ذِکر کیا تھا اچّھا تو ہے؟ کیا وہ ابتک جِیتا ہے؟۔ ۲۸ اُنہوں نے جواب دِیا تیرا خادِم ہمارا باپ خیریت سے ہے اور اب تک جِیتا ہے۔ پھِر وہ سر جُھکا جُھکا کر اُسکے حضُور آداب بجا لائے۔ ۲۹ پھِر اُس نے آنکھ اُٹھا کر اپنے بھائی بینؔمین کو جو اُسکی ماں کا بیٹا تھا دیکھا اور کہا کہ تُمہارا سب سے چھوٹا بھائی جِسکا ذِکر تُم مُجھ سے کِیا تھا یہی ہے؟ پھِر کہا کہ اَے میرے بیٹے! خُدا تُجھ پر مہربان رہے۔ ۳۰ تب یُوسُؔف نے جلدی کی کیونکہ بھائی کو دیکھ کر اُسکا جی بھر آیا اور وہ چاہتا تھا کہ کہیں جا کر روئے۔ سو وہ اپنی کوٹھری میں جا کر وہاں رونے لگا۔ ۳۱ پھِر وہ اپنا مُنہ دھو کر باہر نِکلا اور اپنے کو ضبط کرکے حُکم دِیا کہ کھانا چُنو۔ ۳۲ اور اُنہوں نے اُسکے لئِے الگ اور اُنکے لئِے جُدا اور مِصؔریوں کے لئِے جو اُسکے ساتھ کھاتے تھے جُدا کھانا چُنا کیونکہ مِصؔر کے لوگ عِبرانیوں کے ساتھ کھانا نہیں کھا سکتے تھے کیونکہ مِصریوں کو اِس سے کراہِیت ہے۔ ۳۳ اور یُوسُؔف کے بھائی اُسکے سامنے ترتیب وار اپنی عُمر کی بڑائی اور چھوٹائی کے مُطابِق بَیٹھے اور آپس میں حَیران تھے۔ ۳۴ پھِر وہ اپنے سامنے سے کھانا اُٹھا کر حِصّے کر کر کے اُنکو دینے لگا اور بینؔمین کو حِصّہ اُنکے حِصّوں سے پانچ گُنا ذِیادہ تھا اور اُنہوں نے مَے پی اور اُسکے ساتھ خوشی منائی۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information