Editing
Genesis 44 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 44 پَیدایش <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ پھِر اُس نے اپنے گھر کےمنُتظِم کو حُکم کِیا کہ اِن آدمیوں کے بوروں میں جِتنا اناج وہ لے جاسکیں بھر دے اور ہر شخص کی نقدی اُسی کے بورے کے مُنہ میں رکھ دے۔ ۲ اور میرا چاندی کا پیالہ سب سے چھوٹے کے بورے کے مُنہ میں اُسکی نقدی کے ساتھ رکھنا۔ چنانچہ اُس نے یُوسُؔف کے فرمانے کے مُطابِق عمل کِیا۔ ۳ صُبح روشنی ہوتے ہی یہ آدمی اپنے گدھوں کے ساتھ رُخصت کر دِیئے گئے۔ ۴ وہ شہر سے نِکل کر ابھی دُور بھی نہیں گئے تھے کہ یُوسُؔف نے اپنے گھر کے مُنتظِم سے کہا کہ جا اُن لوگوں کا پِیچھا کر اور جب تُو اُنکو جالے تو اُن سے کہنا کہ نیکی کے عوض تُم نے بدی کیوں کی؟۔ ۵ کیا یہ وہی چِیز نہیں جِس سے میرا آقا پِیتا اور اِسی سے ٹھیک فال بھی کھولا کرتا ہے۔؟ تُم نے جو یہ کِیا سو بُرا کِیا۔ ۶ اور اُس نے اُنکو جا لِیا اور یہی باتیں اُن سے کہِیں۔ ۷ تب اُنہوں نے اُس سے کہا کہ ہمارا خُداوند اَیسی باتیں کیوں کہتا ہے؟ خُدا نہ کرے کہ تیرے خادِم اَیسا کام کریں۔ ۸ بھلا جو نقدی ہمکو اپنے بوروں کے مُنہ میں مِلی اُسے تو ہم مُلکِ کنؔعان سے تیرے پاس واپس لے آئے۔ پھِر تیرے آقا کے گھر سے چاندی یا سونا کیونکر چُراسکتے ہیں؟۔ ۹ سو تیرے خادِموں میں سے جِس کسِی کے پاس وہ نِکلے وہ مار دِیا جائے اور ہم بھی اپنے خُداوند کے غُلام ہو جائینگے۔ ۱۰ اُس نے کہا کہ تُمہارا ہی کہنا سہی۔ جِسکے پاس وہ نِکل آئے وہ میرا غُلام ہو گا اور تُم بے گناہ ٹھہرو گے۔ ۱۱ تب اُنہوں نے جلدی کی اور ایک ایک نے اپنا بورا زمین پر اُتار لِیا اور ہر شخص نے اپنا بورا کھول دِیا۔ ۱۲ سو وہ ڈُھونڈنے لگا اور سب سے بڑے سے شروع کرکے سب سے چھوٹے پر تلاشی ختم کی اور پیالہ بینؔمین کے بورے میں مِلا۔ ۱۳ تب اُنہوں نے اپنے پیراہن چاک کئِے اور ہر ایک اپنے گدھے کو لاد اُلٹا شہر کو پھِرا۔ ۱۴ اور یُؔہوداہ اور اُسکے بھائی یُوسُؔف کے گھر آئے۔ وہ اب تک وہیں تھا۔ سو وہ اُسکے آگے زمین پر گرِے۔ ۱۵ تب یُوسُؔف نے اُن سے کہا تُم نے یہ کَیسا کام کِیا؟ کیا تُمکو معلوم نہیں کہ مُجھ سا آدمی ٹھِیک فال کھولتا ہے؟۔ ۱۶ یہؔوداہ نے کہا کہ ہم اپنے خُداوند سے کیا کہیں؟ ہم کیا بات کریں یا کیونکر اپنے کو بری ٹھہرائیں؟ خُدا نے تیرے خادِموں کی بدی پکڑ لی۔ سو دیکھ! ہم بھی اور وہ بھی جِسکے پاس پیالہ نِکلا دونوں اپنے خُداوند کے غُلام ہیں۔ ۱۷ اُس نے کہا خُدا نہ کرے کہ مَیں اَیسا کرُوں۔ جِس شخص کے پاس یہ پیالہ نِکلا وُہی میرا غُلام ہوگا اور تُم اپنے باپ کے پاس سلامت چلے جاؤ۔ ۱۸ تب یہؔوداہ اُسکے نزدِیک جا کر کہنے لگا اَے میرے خُداوند ذرا اپنے خادِم کو اِجازت دے کہ اپنے خُداوند کے کان میں ایک بات کہے اور تیرا غضب تیرے خادِم پر نہ بھڑکے کیونکہ تو فؔرعون کی مانِند ہے۔ ۱۹ میرے خُداوند نے اپنے خادِموں سے سوال کِیا تھا کہ تُمہارا باپ یا تُمہارا بھائی ہے؟۔ ۲۰ اور ہم نے اپنے خُداوند سے کہا تھا کہ ہمارا ایک بُوڑھا باپ ہے اور اُس کے بُڑھاپے کا ایک چھوٹا لڑکا بھی ہے۔ اور اُسکا بھائی مر گیا ہے اور وہ اپنی ماں کا ایک ہی رہ گیا ہے۔ سو اُسکا باپ اُس پر جان دیتا ہے۔ ۲۱ تب تُو نے اپنے خادِموں سے کہا کہ اُسے میرے پاس لے آؤ کہ مَیں اُسے دیکھُوں۔ ۲۲ ہم نے اپنے خُداوند کو بتایا کہ وہ لڑکا اپنے باپ کو چھوڑ نہیں سکتا کیونکہ اگر وہ اپنے باپ کو چھوڑے تو اُسکا باپ مر جائیگا۔ ۲۳ پھِر تُو نے اپنے خادِموں سے کہا کہ جب تک تُمہارا چھوٹا بھائی تُمہارے ساتھ نہ آئے تُم پھِر میرا مُنہ نہ دیکھو گے۔ ۲۴ اور یُوں ہؤا کہ جب ہم اپنے باپ کے پاس جو تیرا خادِم ہے پہنچے تو ہم نے اپنے خُداوند کی باتیں اُس سے کہِیں۔ ۲۵ ہمارے باپ نے کہا پھِر جا کر ہمارے لئِے کُچھ اناج مول لاؤ۔ ۲۶ ہم نے کہا ہم نہیں جاسکتے۔ اگر ہمارا سب سے چھوٹا بھائی ہمارے ساتھ ہو تو ہم جائینگے کیونکہ جب تک ہمارا سب سے چھوٹا بھائی ہمارے ساتھ نہ ہو ہم اُس شخص کا مُنہ نہ دیکھینگے۔ ۲۷ اور تیرے خادِم میرے باپ نے ہم سے کہا تُم جانتے ہو کہ میری بیوی کے مُجھ سے دو بیٹے ہوئے۔ ۲۸ ایک تو مُجھے چھوڑ ہی گیا اور مَیں نے خیال کِیا کہ وہ ضرور پھاڑ ڈالا گیا ہوگا اور مَیں نے اُسے اُس وقت سے پھِر نہیں دیکھا۔ ۲۹ اب اگر تُم اِسکو بھی میرے پاس سے لیجاؤ اور اِس پر کوئی آفت آ پڑے تو تُم میرے سفید بالوں کو غم کے ساتھ قبر میں اُتارو گے۔ ۳۰ سو اب اگر مَیں تیرے خادِم اپنے باپ کے پاس جاؤں اور یہ لڑکا ہمارے ساتھ نہ ہو تو چونکہ اُسکی جان اِس لڑکے کی جان کے ساتھ وابستہ ہے۔ ۳۱ وہ یہ دیکھ کر کہ لڑکا نہیں آیا مر جائیگا اور تیرے خادِم اپنے باپ کے جو تیرا خادِم ہے سفید بالوں کو غم کے ساتھ قبر میں اُتارینگے۔ ۳۲ اور تیرا خادِم اپنے باپ کے سامنے اِس لڑکے کا ضامِن بھی ہو چُکا ہے اور یہ کہا ہے کہ اگر مَیں اُسے تیرے پاس واپس نہ پہنچادُوں تو مَیں ہمیشہ کے لئِے اپنے باپ کا گہنگار ٹھہرُونگا۔ ۳۳ اِسلئِے اب تیرے خادِم کو اجازت ہو کہ وہ اِس لڑکے کے بدلے اپنے خُداوند کا غُلام ہو کر رہ جائے اور یہ لڑکا اپنے بھائیوں کے ساتھ چلا جائے۔ ۳۴ کیونکہ لڑکے کے بغیر مَیں کیا مُنہ لیکر اپنے باپ کے پاس جاؤں؟ کہِیں اَیسا نہ ہو کہ مُجھے وہ مُصیبت دیکھنی پڑے جو اَیسے حال میں میرے باپ پر آئیگی۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information