Editing
Genesis 7 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 7 پَیدایش <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ اور خُداوند نے نُؔوح سے کہا کہ تُو اپنے پُورے خاندان کے ساتھ کشتی میں آ کیونکہ مَیں نے تجھی کو اپنے سامنے اِس زمانہ میں راستباز دیکھا ہے۔ ۲ کُل پاک جانوروں میں سات سات نر اور اُنکی مادہ اور اُن میں جو پاک نہیں ہیں دو دو نر اور اُنکی مادہ اپنے ساتھ لے لینا۔ ۳ اور ہوا کے پرِندوں میں سے بھی سات سات نر اور مادہ لینا تاکہ زمِین پر اُنکی نسل باقی رہے۔ ۴ کیونکہ سات دِن کے بعد مَیں زمِین پر چالِیس دِن اور چالِیس رات پانی برساؤں گا اور ہر جاندار شَے کو جِسے مَیں نے بنایا زمِین پر سے مِٹا ڈالُونگا۔ ۵ اور نُؔوح نے وہ سب جَیسا خُداوند نے اُسے حُکم دِیا تھا کِیا۔ ۶ اور نُؔوح چھ سَو برس کا تھا جب پانی کا طُوفان زمِین پر آیا۔ ۷ تب نُؔوح اور اُسکے بیٹے اور اُسکی بیِوی اور اُسکے بیٹوں کی بیِویاں اُسکے ساتھ طُوفان کے پانی سے بچنے کے لئِے کشتی میں گئے۔ ۸ اور پاک جانوروں میں سے اور اُن جانوروں میں سے جو پاک نہیں اور پرِندوں میں سے اور زمِین پر کے ہر رینگنے والے جاندار میں سے۔ ۹ دو دو نر اور مادہ کشتی میں نُؔوح کے پاس گئے جَیسا خُدا نے نُؔوح کو حُکم دِیا تھا۔ ۱۰ اور سات دِن کے بعد اَیسا ہُؤا کہ طُوفان کا پانی زمِین پر آگیا۔ ۱۱ نُؔوح کی عُمر کا چھ سَواں سال تھا کہ اُس کے دُوسرے مِہینے کی ٹھِیک سترھویں تارِیخ کو بڑے سمُندر کے سب سوتے پُھوٹ نِکلےاور آسمان کی کِھڑکِیاں کُھل گئیں۔ ۱۲ چالِیس دِن اور چالِیس رات زمِین پر بارِش ہوتی رہی۔ ۱۳ اُسی روز نُؔوح اور نُؔوح کے بیٹے سِؔم اور حاؔم اور یافؔت اور نُؔوح کی بیِوی اور اُسکے بیٹوں کی تینوں بیِویاں۔ ۱۴ اور ہر قِسم کا جانور اور ہر قِسم کا چَوپایہ اور ہر قِسم کا زمِین پر کا رینگنے والا جاندار اور ہر قِسم کا پرِندہ اور ہر قِسم کی چِڑیا یہ سب کشتی میں داخِل ہُوئے۔ ۱۵ اور جو زِندگی کا دَم رکھتے ہیں اُن میں سے دو دو کشتی میں نُؔوح کے پاس آئے۔ ۱۶ اور جو اندر آئے وہ جَیسا خُدا نے اُسے حُکم دِیا تھا سب جانوروں کے نر و مادہ تھے۔ تب خُداوند نے اُسکو باہر سے بند کر دِیا۔ ۱۷ اور چالِیس دِن تک زمِین پر طُوفان رہا اور پانی بڑھا اور اُس نے کشتی کو اُوپراُٹھا دِیا۔ سو کشتی زمِین پر سے اُٹھ گئی۔ ۱۸ اور پانی زمِین پر چڑھتا ہی گیا اور بُہت بڑھا اور کشتی پانی کے اُوپر تَیرتی رہی۔ ۱۹ اور پانی زمِین پر بُہت ہی زِیادہ چڑھا اور سب اُونچے پہاڑ جو دُنیا میں ہیں چُھپ گئے۔ ۲۰ پانی اُن سے پندرہ ہاتھ اَور اُوپر چڑھا اور پہاڑ ڈوب گئے۔ ۲۱ اور سب جانور جو زمِین پر چلتے تھے پرِندے اور چَوپائے اور جنگلی جانور اور زمِین پر کے سب رینگنے والے جاندار اور سب آدمی مَر گئے۔ ۲۲ اور خُشکی کے سب جاندار جِنکے نتھنوں میں زِندگی کا دَم تھا مَر گئے۔ ۲۳ بلکہ ہر جاندار شَے جو رُویِ زمِین پر تھی مَر مِٹی۔ کیا اِنسان کیا حَیوان۔ کیا رینگنے والا جاندار کیا ہوا کا پرِندہ یہ سب کے سب زمِین پر سے مَر مِٹے۔ فقط ایک نُؔوح باقی بچا یا وہ جو اُسکے ساتھ کشتی میں تھے۔ ۲۴ اور پانی زمِین پر ایک سَو پچاس دِن تک چڑھتا رہا۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information