Editing
Mark 7 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the New Testament Urdu}} <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ تب فرِیسی اور بعض فقِیہ یرُوشلِؔیم سے آ کے اُس کے پاس جمع ہُوئے۔ ۲ -جب اُنہوں نے دیکھا کہ اُس کے بعض شاگِرد ناپاک یعنی بِن دھوئے ہاتھوں سے کھانا کھاتے ہیں- تو عیب لگایا ۳ -اِس لئے کہ فرِیسی اور سب یہُودی بزُرگوں کی روایت کے مُطابِق جب تک کہ اپنے ہاتھ کُہنی تک نہ دھو لیں نہیں کھاتے ۴ -اور بازار سے آ کر جب تک غُسل نہ کر لیں نہیں کھاتے اور بُہت سی اور باتوں کے جو اُن کو پُہنچی ہیں پابند ہیں جَیسے پِیالوں اور لوٹوں اور تانبے کے برتنوں اور چارپائیوں کا دھونا ۵ -تب فرِیسیوں اور فقِیہوں نے اُس سے پُوچھا کیا سبب ہے کہ تیرے شاگِرد بزُرگوں کی روایت پر نہیں چلتے بلکہ ناپاک ہاتھوں سے کھانا کھاتے ہیں؟ ۶ اُس نے اُن سے کہا یسؔعیاہ نے تُم رِیاکاروں کے حق میں کیا خُوب نُبوّت کی جَیسا کہ لِکھا ہے، کہ یہ لوگ ہونٹوں سے تو میری تعظِیم کرتے ہیں لیکن اِن کے دِل مُجھ سے دُور ہیں۔ ۷ -اور وہ بیفائِدہ میری پرستِش کرتے ہیں کیونکہ اِنسانی احکام کی تعلِیم دیتے ہیں ۸ -اِس لِئے تُم خُدا کے حُکم کو ترک کرکے اِنسان کی روایت جَسے پیالوں اور لوٹوں کا دھونا مانتے ہو اور اَیسے بُہت سے کام ہیں جو تم کرتے ہو ۹ -اور اُس نے اُن سے کہا تُم خُدا کے حُکم کو بہ خوبی باطل کرتے ہو تاکہ اپنی روایت کو قائم رکھو ۱۰ -کیونکہ مُوسؔیٰ نے فرمایا ہے کہ اپنے باپ کی اور اپنی ماں کی عِزّت کر اور جو کوئی باپ یا ماں کو بُرا کہے وہ ضرُور جان سے مارا جائے ۱۱ -پر تُم کہتے ہو اگر کوئی اپنے باپ یا ماں کو کہے کہ جو فائدہ مجھے تُجھ کو پُہنچانا تھا، سو قُربان یعنی ہدیہ ہوا ۱۲ -تو تُم اُسے پھِر باپ یا ماں کی کُچھ مدد کرنے نہیں دیتے ۱۳ -یُوں تُم خُدا کے کلام کو اپنی روایت سے جو تُم نے جاری کی ہے باطِل کرتے ہو- اور اَیسے بُہترے کام کرتے ہو ۱۴ -اور وہ لوگوں کو پِھر پاس بُلا کر اُن سے کہنے لگا تُم سب کے سب میری سُنو اور سمجھو ۱۵ -کوئی چِیز باہر سے آدمی میں داخِل ہو کر اُسے ناپاک نہیں کر سکتی مگر جو چِیزیں آدمی میں سے نکِلتی ہیں وُہی اُس کو ناپاک کرتی ہیں ۱۶ -اگر کِسی کے سُننے کے کان ہو تو سُن لے ۱۷ -اور جب وہ بِھیڑ کے پاس سے گھر میں گیا تو اُس کے شاگِردوں نے اُس سے اِس تمثِیل کے معنی پُوچھے ۱۸ -اُس نے اُن سے کہا کیا تُم بھی اَیسے بے سمجھ ہو؟ کیا تُم نہیں سمجھتے کہ کوئی چِیز جو باہر سے آدمی کے اندر جاتی اُسے ناپاک نہیں کر سکتی ۱۹ -اِسلئِے کہ وہ اُس کے دِل میں نہیں بلکہ پیٹ میں جاتی ہے اور مزبلہ میں نکِل جاتی ہے یوں سب کھانے کی نجاست چھٹ جاتی ہے؟ ۲۰ -پِھر اُس نے کہا جو کُچھ آدمی میں سے نکِلتا ہے وُہی اُس کو ناپاک کرتا ہے ۲۱ -کیونکہ اندر سے یعنی آدمی کے دِل سے بُرے خیال نکِلتے ہیں، زِناکاریاں، حرام کاریاں، قتل ۲۲ -چورِیاں، لالچ، بدکاریاں، مکّر، شہوَت پرستی، بدنظری، بدگوئی، شیخی، بیوُقُوفی ۲۳ -یہ سب بُری باتیں اندر سے نکِلتی ہیں، اور آدمی کو ناپاک کرتی ہیں ۲۴ -پِھر وہاں سے اُٹھ کر صُؔور اور صَؔیدا کی سرحدّوں میں گیا اور ایک گھر میں داخِل ہُئوا اور نہ چاہتا تھا کہ کوئی جانے مگر پوشِیدہ نہ رہ سکا ۲۵ -کیونکہ ایک عَورت جِسکی بیٹی میں ناپاک رُوح تھی اُس کی خبر سُن کر آئی اور اُس کے قدموں پر گِری ۲۶ -یہ عَورت یُونانی تھی اور قَوم کی سُورُفِینؔیکی- اُس نے اُس سے درخواست کی کہ بدرُوح کو اُس کی بیٹی میں سے نکِالے ۲۷ -پر یِسُؔوع نے اُس سے کہا پہلے فرزندوں کو سیر ہونے دے کیونکہ فرزندوں کی روٹی لے کر کُتّوں کو ڈال دینا اچھّا نہیں ۲۸ -اُس نے جواب میں کہا ہاں اَے خُداوند- کُتّے بھی میز کے تلے فرزندوں کی روٹی کے ٹُکڑوں میں سے کھاتے ہیں ۲۹ -تب اُس نے اُس سے کہا اِس کلام کی خاطِر جا- بدرُوح تیری بیٹی سے نکِل گئی ہے ۳۰ -جب وہ گھر میں پہنچی، تو کیا دیکھا کہ لڑکی پلنگ پر پڑی ہے اور بدرُوح نکِل گئی ہے ۳۱ -اور وہ پِھر صُؔور کی سرحدّوں سے نکِل کر صَؔیدا کی راہ سے دِکَپُلِؔس کی سرحدّوں سے ہوتا ہُئوا گلِؔیل کی جھِیل پر پُہنچا ۳۲ -اور لوگوں نے ایک بہرے کو جو ہکلا بھی تھا اُس کے پاس لا کر اُس کی مِنّت کی کہ اپنا ہاتھ اُس پر رکھ ۳۳ -وہ اُس کو بھِیڑ میں سے الگ لے گیا اور اپنی اُنگلِیاں اُس کے کانوں میں ڈالِیں اور تُھوک کر اُس کی زُبان چُھوئی ۳۴ -اور آسمان کی طرف نظر کرکے ایک آہ بھری اور اُس سے کہا اِفتّح یعنی کُھل جا ۳۵ -اور اُس کے کان کُھل گئے اور اُس کی زُبان کی گِرہ کُھل گئی اور وہ صاف بولنے لگا ۳۶ -اور اُس نے اُن کو حُکم دِیا کہ کِسی سے نہ کہنا لیکن جِتنا وہ اور اُن کو حُکم دیتا رہا اُتنا ہی زِیادہ وہ چرچا کرتے رہے ۳۷ -اور اُنہوں نے نہایت ہی حَیران ہو کر کہا جو کُچھ اُس نے کِیا سب اچھّا کِیا- وہ بہروں کو سُننے کی اور گُونگوں کو بولنے کی طاقت دیتا ہے </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the New Testament Urdu
(
edit
)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information