Editing
Numbers 10 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 10 گنتی <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ اور خُداوند نے مُؔوسیٰ سے کہا کہ۔ ۲ اپنے لِئے چاندی کے دو نرسِنگے بنوا۔ وہ دونوں گھڑ کر بنائے جائیں۔ تُو اُنکو جماعت کے بُلانے اور لشکروں کے کُوچ کے لِئے کام میں لانا۔ ۳ اور جب وہ دونوں نرسِنگے پُھونکیں تو ساری جماعت خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر تیرے پاس اکٹّھی ہو جائے۔ ۴ اور اگر ایک ہی پُھونکیں تو وہ رئِیس جو ہزاروں اِسرائیلِیوں کے سردار ہیں تیرے پاس جمع ہوں۔ ۵ اور جب تُم سانس باندھ کر زور سے پُھونکو تو وہ لشکر جو مشرِق کی طرف ہیں کُوچ کریں۔ ۶ جب تُم دوبارہ سانس باندھ کر زور سے پُھونکو تو اُن لشکروں کا جو جنُوب کی طرف ہیں کُوچ ہو۔ سو کُوچ کے لِئے سانس باندھ کر زور سے نرسِنگا پُھونکا کریں۔ ۷ لیکن جب جماعت کو جمع کرنا ہو تب بھی پُھونکنا پر سانس باندھ کر زور سے نہ پُھونکنا۔ ۸ اور ہارُؔون کے بیٹے جو کاہِن ہیں وہ نرسِنگے پُھونکا کریں۔ یِہی آئِین سدا تُمہاری نسل در نسل قائِم رہے۔ ۹ اور جب تُم اپنے مُلک میں اَیسے دُشمن سے جو تُم کو ستاتا ہو لڑنے کو نِکلو تو تُم نرسِنگوں کو سانس باندھ کر زور سے پُھونکنا۔ اِس حال میں خُداوند تُمہارے خُدا کے حضُور تُمہاری یاد ہوگی اور تُم اپنے دُشمنوں سے نجات پاؤ گے۔ ۱۰ اور تُم اپنی خُوشی کے دِن اور اپنی مُقرّرہ عِیدوں کے دِن اور اپنے مِہینوں کے شرُوع میں اپنی سوختنی قُربانیوں اور سلامتی کی قُربانیوں کے وقت نرسِنگے پُھونکنا تاکہ اُن سے تُمہارے خُدا کے حضُور تُمہاری یادگاری ہو۔ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔ ۱۱ اور دُوسرے سال کے دُوسرے مِہینے کی بِیسویِں تارِیخ کو وہ ابر شہادت کے مسکن پر سے اُٹھ گیا۔ ۱۲ تب بنی اِسرائیل دشتِ سِؔینا سے کُوچ کر کے نِکلے اور وہ ابر دشتِ فاؔران میں ٹھہر گیا۔ ۱۳ سو خُداوند کے اُس حُکم کے مُطابِق جو اُس نے مُؔوسیٰ کی معرفت دِیا تھا اُنکا پہلا کُوچ ہُئوا۔ ۱۴ اور سب سے پہلے بنی یہُؔوداہ کے لشکر کا جھنڈا روانہ ہُئوا اور وہ اپنے دَلوں کے مُطابِق چلے۔ اُنکے لشکر کا سردار عِمّؔینداب کا بیٹا نحسؔون تھا۔ ۱۵ اور اِشکاؔر کے قبِیلہ کے لشکر کا سردار ضُؔغر کا بیٹا نتؔنی ایل تھا۔ ۱۶ اور زبُولُؔون کے قبِیلہ کے لشکر کا سردار حیلؔون کا بیٹا الِؔیاب تھا۔ ۱۷ پھِر مسکن اُتارا گیا اور بنی جَیرسون اور بنی مراری جو مسکن اُٹھاتے تھے روانہ ہُوئے۔ ۱۸ پھِِر رُؔوبن کے لشکر کا جھنڈا آگے بڑھا اور وہ اپنے دَلوں کے مُطابِق چلے۔ شدِیُؔور کا بیٹا الِیصُؔور اُنکے لشکر کا سردار تھا۔ ۱۹ اور شمعُؔون کے قبِیلہ کے لشکر کا سردار صُؔوری شدّی کا بیٹا سلُومی ایل تھا۔ ۲۰ اور جؔد کے قبِیلہ کے لشکر کا سردار دعُؔوایل کا بیٹا اِلیاؔسف تھا۔ ۲۱ پھِر قہاتیوں نے جو مَقدِس کو اُٹھاتے تھے کُوچ کِیا اور اُنکے پُہنچنے تک مسکن کھڑا کر دِیا جاتا تھا۔ ۲۲ پھِر بنی افرائِیم کے لشکر کا جھنڈا نِکلا اور وہ اپنے دَلوں کے مُطابِق چلے۔ اُنکے لشکر کا سردار عِمّیہُؔود کا بیٹا الِیسمؔع تھا۔ ۲۳ اور منَسّّی کے قبِیلہ کے لشکر کا سردار فدا ہصؔور کا بیٹا جَملی ایل تھا۔ ۲۴ اور بنیمِؔین کے قبِیلہ کے لشکر کا سردار جِدعُؔونی کا بیٹا اَبِدؔان تھا۔ ۲۵ اور بنی دان کے لشکر کا جھنڈا اُنکے سب لشکروں کے پِیچھے پِیچھے روانہ ہُئوا اور وہ اپنے دَلوں کے مُطابِق چلے۔ اُنکے لشکر کا سردار عِمّؔیشدّی کا بیٹا اخیعزؔر تھا۔ ۲۶ اور آشؔر کے قبِیلہ کے لشکر کا سردار عکؔران کا بیٹا فجعؔی ایل تھا۔ ۲۷ اور نفتاؔلی کے قبِیلہ کے لشکر کا سردارعیناؔن کا بیٹا اخِؔیرع تھا۔ ۲۸ سو بنی اِسرائیل اِسی طرح اپنے دَلوں کے مُطابِق کُوچ کرتے اور آگے روانہ ہوتے تھے۔ ۲۹ سو مُؔوسیٰ نے اپنے خسررعُؔوایل مِدیانی کے بیٹے حوباؔب سے کہا کہ ہم اُس جگہ جا رہے ہیں جِس کی بابت خُداوند نے کہا ہے کہ مَیں اُسے تُم کو دُونگا۔ سو تُو بھی ساتھ چل اور ہم تیرے ساتھ نیکی کریں گے کیونکہ خُداوند نے بنی اِسرائیل سے نیکی کا وعدہ کِیا ہے۔ ۳۰ اُس نے اُسے جواب دِیا کہ مَیں نہیں چلتا بلکہ مَیں اپنے وطن اور اپنے رِشتہ داروں میں لَوٹ کر جاؤُں گا۔ ۳۱ تب مُؔوسیٰ نے کہا کہ ہم کو چھوڑ مت کیونکہ یہ تُجھ کو معلُوم ہے کہ ہم کو بیابان میں کِس طرح خَیمہ زن ہونا چاہئے۔ سو تُو ہمارے لِئے آنکھوں کا کام دے گا۔ ۳۲ اور اگر تُو ہمارے ساتھ چلے تو اِتنی بات ضرُور ہوگی کہ جو نیکی خُداوند ہم سے کرے وُہی ہم تُجھ سے کریں گے۔ ۳۳ پھِر وہ خُداوند کے پہاڑ سے سفر کرکے تِین دِن کی راہ چلے اور تِینوں دِن کے سفر میں خُداوند کے عہد کا صندُوق اُن کے لِئے آرامگاہ تلاش کرتا ہُئوا اُن کے آگے آگے چلتا رہا۔ ۳۴ اور جب وہ لشکر گاہ سے کُوچ کرتے تو خُداوند کا ابر دِن بھر اُن کے اُوپر چھایا رہتا تھا۔ ۳۵ اور صندُوق کے کُوچ کے وقت مُؔوسیٰ یہ کہا کرتا تھا اُٹھ اَے خُداوند تیرے دُشمن پراگندہ ہو جائیں اور جو تُجھ سے کِینہ رکھتے ہیں وہ تیرے آگے سے بھاگیں۔ ۳۶ اور جب وہ ٹھہر جاتا تو وہ یہ کہتا تھا کہ اَے خُداوند ہزاروں ہزار اِسرائیلِیوں میں لَوٹ کر آجا۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information