Editing
Numbers 19 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 19 گنتی <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ اور خُداوند نے مُؔوسیٰ اور ہارُؔون سے کہا۔ ۲ کہ شرع کے جِس آئِین کا حُکم خُداوند نے دِیا ہے وہ یہ ہے کہ تُو بنی اِسرائیل سے کہہ کہ وہ تیرے پاس ایک بے داغ اور بے عَیب سُرخ رنگ کی بچھیا لائیں جِس پر کبھی جُوا نہ رکھّا گیا ہو۔ ۳ اور تُم اُسے لے کر الِیعؔزر کاہِن کو دینا کہ وہ اُسے لشکر گاہ کے باہر لے جائے اور کوئی اُسے اُسی کے سامنے ذبح کر دے۔ ۴ اور الِیعؔزر کاہِن اپنی اُنگلی سے اُس کا کُچھ خُون لے کر اُسے خَیمۂِ اِجتماع کے آگے کی طرف سات بار چھِڑکے۔ ۵ پھِر کوئی اُس کی آنکھوں کے سامنے اُس گائے کو جلا دے یعنی اُس کا چمڑا اور گوشت اور خُون اور گوبر اِن سب کو وہ جلائے۔ ۶ پھِر کاہِن دیودار کی لکڑی اور زُوفا اور سُرخ کپڑا لے کر اُس آگ میں جِس میں گائے جلتی ہو ڈال دے۔ ۷ تب کاہِن اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غُسل کرے۔ اِس کے بعد وہ لشکر گاہ کے اندر آئے۔ پھِر بھی کاہِن شام تک ناپاک رہے گا۔ ۸ اور جو اُس گائے کو جلائے وہ بھی اپنے کپڑے پانی سے دھوئے اور پانی سے غَسل کرے اور وہ بھی شام تک ناپاک رہے گا۔ ۹ اور کوئی پاک شخص اُس گائے کی راکھ کو بٹورے اور اُسے لشکرگاہ کے باہر کِسی پاک جگہ میں دھر دے۔ یہ بنی اِسرائیل کی جماعت کے لئِے ناپاکی دُور کرنے کے پانی کے لِئے رکھّی رہے کیونکہ یہ خطا کی قُربانی ہے۔ ۱۰ اور جو اُس گائے کی راکھ کو بٹورے وہ بھی اپنے کپڑے دھوئے اور وہ بھی شام تک ناپاک رہے گا اور یہ بنی اِسرائیل کے اور اُن پردیسِیوں کے لِئے جو اُن میں بُودوباش کرتے ہیں ایک دائِمی آئِین ہوگا۔ ۱۱ جو کوئی کِسی آدمی کی لاش کو چُھوئے وہ سات دِن تک ناپاک رہے گا۔ ۱۲ اَیسا آدمی تِیسرے دِن اُس راکھ سے اپنے کو صاف کرے تو وہ ساتویں دِن پاک ٹھہرے گا پر اگر وہ تِیسرے دِن اپنے کو صاف نہ کرے تو وہ ساتویں دِن پاک نہیں ٹھہرے گا۔ ۱۳ جو کوئی آدمی لاش کو چُھو کر اپنے کو صاف نہ کرے وہ خُداوند کے مسکن کو ناپاک کرتا ہے۔ وہ شخص اِسؔرائیل میں سے کاٹ ڈالا جائے گا کیونکہ ناپاکی دُور کرنے کا پانی اُس پر چھِڑکا نہیں گیا اِس لِئے وہ ناپاک ہے۔ اُسکی ناپاکی اب تک اُس پر ہے۔ ۱۴ اگر کوئی آدمی کِسی ڈیرے میں مَر جائے تو اُس کے بارے میں شرع یہ ہے کہ جِتنے اُس ڈیرے میں آئیں اور جِنتے اُس ڈیرے میں رہتے ہوں وہ سات دِن تک ناپاک رہیں گے۔ ۱۵ اور ہر ایک کُھلا برتن جِسکا ڈھکنا اُس پر بندھا نہ ہو ناپاک ٹھہرے گا۔ ۱۶ اور جو کوئی مَیدان میں تلوار کے مقتُول کو یا مُردہ کو یا آدمی کی ہڈّی کو یا کِسی قبر کو چُھوئے وہ سات دِن تک ناپاک رہے گا۔ ۱۷ اور ناپاک آدمی کے لِئے اُس جلی ہُوئی خطا کی قُربانی کی راکھ کو کِسی برتن میں لے کر اُس پر بہتا پانی ڈالیں۔ ۱۸ پھِر کوئی پاک آدمی زُوفا لے کر اور اُسے پانی میں ڈبو ڈبو کر اُس ڈیرے پر اور جِتنے برتن اور آدمی وہاں ہوں اُن پر اور جِس شخص نے ہڈّی کو یا مقتُول کو یا مُردہ کو یا قبر کو چُھؤا ہے اُس پر چھِڑکے۔ ۱۹ وہ پاک آدمی تِیسرے دِن اور ساتویں دِن اُس ناپاک آدمی پر اِس پانی کو چھِڑکے اور ساتویں دِن اُسے صاف کرے۔ پھِر وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے نہائے تو وہ شام کو پاک ہوگا۔ ۲۰ لیکن جو کوئی ناپاک ہو اور اپنی صفائی نہ کرے وہ شخص جماعت میں سے کاٹ ڈالا جائے گا کیونکہ اُس نے خُداوند کے مَقدِس کو ناپاک کِیا۔ ناپاکی دُور کرنے کا پانی اُس پر چھِڑکا نہیں گیا اِس لِئے وہ ناپاک ہے۔ ۲۱ اور یہ اُن کے لِئے ایک دائِمی آئِین ہو۔ جو ناپاکی دُور کرنے کے پانی کو لے کر چھِڑکے وہ اپنے کپڑے دھوئے اور جو کوئی ناپاکی دُور کرنے کے پانی کو چُھوئے وہ بھی شام تک ناپاک رہے گا۔ ۲۲ اور جِس کِسی چِیز کو وہ ناپاک آدمی چُھوئے وہ چِیز ناپاک ٹھہرے گی اور جو کوئی اُس چِیز کو چُھو لے وہ بھی شام تک ناپاک رہے گا۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information