Editing
Numbers 23 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 23 گنتی <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ اور بلعاؔم نے بلؔق سے کہا کہ میرے لِئے یہاں سات مذبحے بنوا دے اور سات بچھڑے اور سات مینڈھے میرے لِئے یہاں تیّار کر رکھ۔ ۲ بلؔق نے بلعاؔم کے کہنے کے مُطابِق کِیا اور بلؔق اور بلعاؔم نے ہر مذبح پر ایک بچھڑا اور ایک مینڈھا چڑھایا۔ ۳ پھِر بلعاؔم نے بلؔق سے کہا تُو اپنی سوختنی قُربانی کے پاس کھڑ ا رہ اور مَیں جاتا ہُوں۔ مُمکِن ہے کہ خُداوند مُجھ سے مُلا قات کرنے کو آئے۔ سو جو کُچھ وہ مُجھ پر ظاہِر کرے گا مَیں تُجھے بتاؤُں گا اور وہ ایک برہنہ پہاڑی پر چلا گیا۔ ۴ اور خُدا بلعاؔم سے مِلا۔ اُس نے اُس سے کہا کہ مَیں نے سات مذبحے تیّار کِئے ہیں اور اُن پر ایک ایک بچھڑا اور ایک ایک مینڈھا چڑھایا ہے۔ ۵ تب خُداوند نے ایک بات بلعاؔم کے مُنہ میں ڈالی اور کہا بلؔق کے پاس لَوٹ جا اور یُوں کہنا۔ ۶ سو وہ اُس کے پاس لَوٹ کر آیا اور کیا دیکھتا ہے کہ وہ اپنی سوختنی قُربانی کے پاس مؔوآب کے سب اُمرا سمیت کھڑا ہے۔ ۷ تب اُس نے اپنی مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:۔ بلؔق نے مُجھے اَؔرام سے یعنی شاہِ مؔوآب نے مشرِق کے پہاڑوں سے بُلوایا کہ آ جا اور میری خاطِر یعقُؔوب پر لَعنت کر۔ آ۔ اِسرائؔیل کو پھِٹکار۔ ۸ مَیں اُس پر لَعنت کَیسے کروُں جِس پر خُدا نے لَعنت نہیں کی؟ مَیں اُسے کَیسے پھِٹکاروں جِسے خُداوند نے نہیں پھِٹکارا؟۔ ۹ چٹانوں کی چوٹی پر سے وہ مُجھے نظر آتے ہیں اور پہاڑوں پر سے مَیں اُن کو دیکھتا ہُوں۔ دیکھ ! یہ وہ قَوم ہے جو اکیلی بسی رہے گی اور دُوسری قَوموں کے ساتھ مِل کر اِسکا شُمار نہ ہوگا۔ ۱۰ یعقُؔوب کی گرد کے ذرّوں کو کَون گِن سکتا ہے اور بنی اِسرائیل کی چَوتھائی کو کَون شُمار کر سکتا ہے؟ کاش میں صادِقوں کی مَوت مَروں ! اور میری عاقبت بھی اُن ہی کی مانِند ہو!۔ ۱۱ تب بلؔق نے بلعاؔم سے کہا یہ تُو نے مُجھ سے کیا کِیا؟ مَیں نے تُجھے بُلوایا تاکہ تُو میرے دُشمنوں پر لَعنت کرے اور تُو نے اُنکو برکت ہی برکت دی۔ ۱۲ اُس نے جواب دِیا اور کہا کیا مَیں اُسی بات کا خیال نہ کرُوں جو خُداوند میرے مُنہ میں ڈالے؟۔ ۱۳ پھِر بلؔق نے اُس سے کہا اب میرے ساتھ دُوسری جگہ چل جہاں سے تُو اُن کو دیکھ بھی سکے گا۔ وہ سب کے سب تو تُجھے نہیں دِکھائی دیں گے پر جو دُور دُور پڑے ہیں اُن کو دیکھ لے گا۔ پھِر تُو وہاں سے میری خاطِر اُن پر لَعنت کرنا۔ ۱۴ سو وہ اُسے پِسگؔہ کی چوٹی پر جہاں ضوفِؔیم کا مَیدان ہے لے گیا۔ وہیں اُس نے سات مذبحے بنائے اور ہر مذبح پر ایک بچھڑا اور ایک مینڈھا چڑھایا۔ ۱۵ تب اُس نے بلؔق سے کہا کہ تُو یہاں اپنی سوختنی قُربانی کے پاس ٹھہرا رہ جب کہ مَیں اُدھر جا کر خُداوند سے مِل کر آؤں۔ ۱۶ اور خُداوند بلعاؔم سے مِلا اور اُس نے اُس کے مُنہ میں ایک بات ڈالی اور کہا بلؔق کے پاس لَوٹ جا اور یُوں کہنا۔ ۱۷ اور جب وہ اُس کے پاس لَوٹا تو کیا دیکھتا ہے کہ وہ اپنی سوختنی قُربانی کے پاس مؔوآب کے اُمرا سمیت کھڑا ہے۔ تب بلؔق نے اُس سے پُوچھا خُداوند نے کیا کہا ہے؟۔ ۱۸ تب اُس نے اپنی مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:۔ اُٹھ اَے بلؔق! اور سن۔ اَے صفؔور کے بیٹے! میری باتوں پر کان لگا۔ ۱۹ خُدا اِنسان نہیں کہ جُھوٹ بولے اور نہ وہ آدمزاد ہے کہ اپنا اِرادہ بدلے۔ کیا جو کُچھ اُس نے کہا اُسے نہ کرے؟ یا جو فرمایا ہے اُسے پُورا نہ کرے؟ ۲۰ دیکھ ! مُجھے تو برکت دینے کا حُکم مِلا ہے اُس نے برکت دی ہے اور مَیں اُسے پلٹ نہیں سکتا۔ ۲۱ وہ یعقُؔوب میں بدی نہیں پاتا اور نہ اِسؔرائیل میں کوئی خرابی دیکھتا ہے۔ خُداوند اُسکا خُدا اُس کے ساتھ ہے اور بادشاہ کی سی للکار اُن لوگوں کے بِیچ میں ہے۔ ۲۲ خُدا اُن کو مِصؔر سے نِکال کر لِئے آ رہا ہے۔ اُن میں جنگلی سانڈ کی سے طاقت ہے۔ ۲۳ یعقُؔوب پر کوئی افسُون نہیں چلتا اور نہ اِسؔرائیل کے خِلاف فال کوئی چِیز ہے۔ بلکہ یعقُؔوب اور اِسؔرائیل کے حق میں اب یہ کہا جائے گا کہ خُدا نے کَیسے کَیسے کام کِئے۔ ۲۴ دیکھ یہ گُروہ شیرنی کی طرح اُٹھتی ہے اور شیر کی مانِند تن کر کھڑی ہوتی ہے۔ وہ اب نہیں لیٹنے کی جب تک شِکار نہ کھا لے اور مقتُولوں کا خُون نہ پی لے۔ ۲۵ تب بلؔق نے بلعاؔم سے کہا نہ تُو تو اُن پر لَعنت ہی کر اور نہ اُن کو برکت ہی دے۔ ۲۶ بلعاؔم نے جواب دِیا اور بلؔق سے کہا کیا مَیں نے تُجھ سے نہیں کہا کہ جو کُچھ خُداوند کہے وُہی مُجھے کرنا پڑے گا؟۔ ۲۷ تب بلؔق نے بلعاؔم سے کہا اچھّا آ مَیں تُجھ کو ایک اَور جگہ لے جاؤُں شاید خُدا کو پسند آئے کہ تُو میری خاطِر وہاں سے اُن پر لَعنت کرے۔ ۲۸ تب بلؔق بلعاؔم کو فغؔور کی چوٹی پر جہاں سے یشیِؔمون نظر آتا ہے لے گیا۔ ۲۹ اور بلعاؔم نے بلؔق سے کہا کہ میرے لِئے یہاں سات مذبحے بنوا اور سات بَیل اور سات ہی مینڈھے میرے لِئے تیّار کر رکھ۔ ۳۰ چُنانچہ بلؔق نے جَیسا بلعاؔم نے کہا وَیسا ہی کِیا اور ہر مذبح پر ایک بَیل اور ایک مینڈھا چڑھایا۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information