Editing
Numbers 24 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 24 گنتی <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ جب بلعاؔم نے دیکھا کہ خُداوند کو یِہی منظُور ہے کہ اِسرائؔیل کو برکت دے تو وہ پہلے کی طرح شگُون دیکھنے کو اِدھر اُدھر نہ گیا بلکہ بیابان کی طرف اپنا مُنہ کر لِیا۔ ۲ اور بلعاؔم نے نِگاہ کی اور دیکھا کہ بنی اِسرائیل اپنے اپنے قبِیلہ کی ترتِیب سے مُقیِم ہیں اور خُدا کی رُوح اُس پر نازِل ہُوئی۔ ۳ اور اُس نے اپنی مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:۔ بعؔور کا بیٹا بلعاؔم کہتا ہے یعنی وُہی شخص جِس کی آنکھیں بند تھِیں یہ کہتا ہے۔ ۴ بلکہ یہ اُسی کا کہنا ہے جو خُدا کی باتیں سُنتا ہے اور سِجدہ میں پڑا ہُئوا کُھلی آنکھوں سے قادِرِ مُطلق کی رویا دیکھتا ہے۔ ۵ اَے یعقُؔوب تیرے ڈیرے۔ اَے اِسرائؔیل تیرے خَیمے کَیسے خُوشنما ہیں!۔ ۶ وہ اَیسے پَھیلے ہُوئے ہیں جَیسے وادیاں اور دریا کے کنارے باغ اور خُداوند کے لگائے ہُوئے عُود کے درخت اور ندِیوں کے کنارے دیودار کے درخت۔ ۷ اُسکے کے چرسوں سے پانی بہے گا اور سیراب کھیتوں میں اُسکا بِیج پڑیگا۔ اُسکا بادشاہ اَجاؔج سے بڑھ کر ہوگا اور اُسکی سلطنت کو عرُوج حاصِل ہوگا۔ ۸ خُدا اُسے مِصؔر سے نِکال کر لِئے آ رہا ہے۔ اُس میں جنگلی سانڈ کی سی طاقت ہے۔ وہ اُن قَوموں کو جو اُس کی دُشمن ہیں چٹ کر جائیگا اور اُنکی ہِڈّیوں کو توڑ ڈالیگا اور اُن کو اپنے تِیروں سے چھید چھید کر مارے گا۔ ۹ وہ دبک کر بَیٹھا ہے۔ وہ شیر کی طرح بلکہ شیرنی کی مانِند لیٹ گیا ہے۔ اب کَون اُسے چھیڑے؟ جو تُجھے برکت دے وہ مُبارک اور جو تُجھ پر لَعنت کرے وہ ملعُون ہو!۔ ۱۰ بت بلؔق کو بلعاؔم پر بڑا طَیش آیا اور وہ اپنے ہاتھ پِیٹنے لگا۔ پھِر اُس نے بلعاؔم سے کہا مَیں نے تُجھے بُلایا کہ تُو میرے دُشمنوں پر لَعنت کرے لیکن تُو نے تِینوں بار اُن کو برکت ہی برکت دی۔ ۱۱ سو اب تُو اپنے مُلک کو بھاگ جا۔ مَیں نے تو سوچا تھا کہ تُجھے عالی منصب پر مُمتاز کرُوں پر خُداوند نے تُجھے اَیسے اِعزاز سے محرُوم رکھّا۔ ۱۲ بلعاؔم نے بلؔق کو جواب دِیا کیا مَیں نے تیرے اُن ایلچِیوں سے بھی جِن کو تُو نے میرے پاس بھیجا تھا یہ نہیں کہہ دِیا تھا کہ۔ ۱۳ اگر بلؔق اپنا گھر چاندی اور سونے سے بھر کر مُجھے دے تَو بھی مَیں اپنی مرضی سے بھلا یا بُرا کرنے کی خاطِر خُداوند کے حُکم سے تجاوُز نہیں کر سکتا بلکہ جو کُچھ خُداوند کہے مَیں وُہی کہُوں گا؟ ۱۴ اور اب مَیں اپنی قَوم کے پاس لَوٹ کر جاتا ہُوں سو تُو آ۔ مَیں تُجھے آگاہ کر دُوں کہ یہ لوگ تیری قَوم کے ساتھ آخِری دِنوں میں کیا کیا کریں گے۔ ۱۵ چُنانچہ اُس نے اپنی مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:۔ بعؔور کا بیٹا بلعاؔم کہتا ہے یعنی وُہی شخص جِسکی آنکھیں بند تھِیں یہ کہتا ہے۔ ۱۶ بلکہ یہ اُسی کا کہنا ہے جو خُدا کی باتیں سُنتا ہے اور حق تعالیٰ کا عِرفان رکھتا ہے اور سِجدہ میں پڑا ہُئوا کُھلی آنکھوں سے قادِرِ مُطلق کی رویا دیکھتا ہے۔ ۱۷ مَیں اُسے دیکُھوں گا تو سہی پر ابھی نہیں۔ وہ مُجھے نظر بھی آئے گا پر نزدِیک سے نہیں۔ یعقُؔوب میں سے ایک سِتارہ نِکلے گا اور اِسرائؔیل میں سے ایک عصا اُٹھے گا اور مؔوآب کی نواحی کو مار مار کر صاف کر دے گا اور سب ہنگامہ کرنے والوں کو ہلاک کر ڈالیگا۔ ۱۸ اور اُس کے دُشمن ادوؔم اور شعیِؔر دونوں اُس کے قبضہ میں ہوںگے اور اِسرائؔیل دِلاوری کرے گا۔ ۱۹ اور یعقُؔوب ہی کی نسل سے وہ فرمانروا اُٹھے گا جو شہر کے باقی ماندہ لوگوں کو نابُود کر ڈالے گا۔ ۲۰ پھِر اُس نے عَمالؔیق پر نظر کرکے اپنی یہ مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:۔ قَوموں میں پہلی قَوم عَمالؔیق کی تھی پر اُسکا انجام ہلاکت ہے۔ ۲۱ اور قیِنیوں کی طرف نِگاہ کر کے یہ مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:۔ تیرا مسکن مضبُوط ہے اور تیرا آشیانہ بھی چٹان پر بنا ہُئوا ہے۔ ۲۲ تو بھی قِؔین خانہ خراب ہوگا یہاں تک کہ اَسُؔور تُجھے اسِیر کرکے لے جائے گا۔ ۲۳ اور اُس نے یہ مثل بھی شرُوع کی اور کہنے لگا:۔ ہائے افسوس! جب خُدا یہ کرے گا تو کَون جِیتا بچے گا؟۔ ۲۴ پرکِتّؔیم کے ساحِل سے جہاز آئیں گے اور وہ اَسُؔور اور عِبر دونوں کو دُکھ دیں گے۔ پھِر وہ بھی ہلاک ہو جائیگا۔ ۲۵ اِسکے بعد بلعاؔم اُٹھ کر روانہ ہُئوا اور اپنے مُلک کو لَوٹا اور بلؔق نے بھی اپنی راہ لی۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information