Editing
Numbers 27 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 27 گنتی <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ تب یُؔوسف کے بیٹے منَؔسّی کی اَولاد کے گھرانوں میں سے صلافؔحاد بِن حِفؔر بِن جِلؔعاد بِن مکِؔیر بِن منَؔسّی کی بیٹِیاں جِن کے نام مَحلؔاہ اور نُؔوعاہ اور حُؔجلاہ اور مِلکاؔہ اور تِرضؔاہ ہیں پاس آ کر۔ ۲ خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر مُؔوسیٰ اور الِؔیعزر کاہِن اور امِیروں اور سب جماعت کے سامنے کھڑی ہُوئیں اور کہنے لگِیں کہ۔ ۳ ہمارا باپ بیابان میں مَرا پر وہ اُن لوگوں میں شامِل نہ تھا جِنہوں نے قؔورَح کے فرِیق سے مِل کر خُداوند کے خِلاف سر اُٹھایا تھا بلکہ وہ اپنے گُناہ میں مَرا اور اُسکے کوئی بیٹا نہ تھا۔ ۴ سو بیٹا نہ ہونے کے سبب سے ہمارے باپ کا نام اُس گھرانے سے کیوں مِٹنے پائے؟ اِس لِئے ہم کو بھی ہمارے باپ کے بھائِیوں کے ساتھ حِصّہ دو۔ ۵ مُؔوسیٰ اُن کے مُعاملہ کو خُداوند کے حضُور لے گیا۔ ۶ خُداوند نے مُؔوسیٰ سے کہا۔ ۷ صلافؔحاد کی بیٹِیاں ٹھِیک کہتی ہیں۔ تُو اُنکو اُن کے باپ کے بھائِیوں کے ساتھ ضرُور ہی مِیراث کا حِصّہ دینا یعنی اُنکو اُنکے باپ کی مِیراث مِلے۔ ۸ اور بنی اِسرائیل سے کہہ کہ اگر کوئی شخص مَر جائے اور اُس کا کوئی بیٹا نہ ہو تو اُس کی مِیراث اُسکی بیٹی کو دینا۔ ۹ اگر اُس کی کوئی بیٹی بھی نہ ہو تو اُس کے بھائِیوں کو اُس کی مِیراث دینا۔ ۱۰ اگر اُسکے بھائی بھی نہ ہوں تو تُم اُس کی مِیراث اُس کے باپ کے بھائِیوں کو دینا۔ ۱۱ اگر اُس کے باپ کا بھی کوئی بھائی نہ ہو تو جو شخص اُسکے گھرانے میں اُسکا سب قرِیبی رِشتہ دار ہو اُسے اُسکی مِیراث دینا۔ وہ اُسکا وارِث ہوگا اور یہ حُکم بنی اِسرائیل کے لِئے جَیسا خُداوند نے مُؔوسیٰ کو فرمایا واجِبی فرض ہوگا۔ ۱۲ پھِر خُداوند نے مُؔوسیٰ سے کہا تُو عباؔرِیم کے اِس پہاڑ پر چڑھ کر اُس مُلک کو جو مَیں نے بنی اِسرائیل کو عنایت کِیا ہے دیکھ لے۔ ۱۳ اور جب تُو اُسے دیکھ لے گا تو تُو بھی اپنے لوگوں میں اپنے بھائی ہارُؔون کی طرح جامِلیگا۔ ۱۴ کیونکہ دشتِ صِؔین میں جب جماعت نے مُجھ سے جھگڑا کِیا تو برعکس اِس کے کہ وہاں پانی کے چشمہ پر تُم دونوں اُنکی آنکھوں کے سامنے میری تقدِیس کرتے تُم نے میرے حُکم سے سر کشی کی۔ یہ وُہی مؔریبہ کا چشمہ ہے جو دشتِ صِؔین کے قاؔدِس میں ہے۔ ۱۵ مُؔوسیٰ نے خُؔداوند سے کہا کہ۔ ۱۶ خُداوند سارے بشر کی رُوحوں کا خُدا کِسی آدمی کو اِس جماعت پر مُقرّر کرے۔ ۱۷ جِسکی آمدورفت اُن کے رُوبرُو ہو اور وہ اُنکو باہر لے جانے اور اندر لے آنے میں اُن کا راہبر ہو تاکہ خُداوند کی جماعت اُن بھیڑوں کی مانِند نہ رہے جِن کا کوئی چرواہا نہیں۔ ۱۸ خُداوند نے مُؔوسیٰ سے کہا تُو نُؔون کے بیٹے یشُؔوع کو لے کر اُس پر اپنا ہاتھ رکھ کیونکہ اُس شخص میں رُوح ہے۔ ۱۹ اور اُسے الِؔیعزر کاہِن اور ساری جماعت کے آگے کھڑا کر کے اُنکی آنکھوں کے سامنے اُسے وصِیّت کر۔ ۲۰ اور اپنے رُعب داب سے اُسے بہرہ ور کر دے تاکہ بنی اِسرائیل کی ساری جماعت اُسکی فرمانبرداری کرے۔ ۲۱ وہ الِؔیعزر کاہِن کے آگے کھڑا ہُئوا کرے جو اُسکی جانِب سے خُداوند کے حضُور اُورِؔیم کا حُکم دریافت کِیا کریگا۔ اُسی کے کہنے سے وہ اور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے لوگ نِکلا کریں اور اُسی کے کہنے سے لَوٹا بھی کریں۔ ۲۲ سو مُؔوسیٰ نے خُداوند کے حکُم کے مُطابِق عمل کِیا اور اُس نے یشُؔوع کو لے کر اُسے الِؔیعزر کاہِن اور ساری جماعت کے سامنے کھڑا کِیا۔ ۲۳ اور اُس نے اپنے ہاتھ اُس پر رکھّے اور جَیسا خُداوند نے اُسکو حُکم دِیا تھا اُسے وصِیّت کی۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information