Editing
Numbers 32 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 32 گنتی <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ اور بنی رُوبن اور بنی جد کے پاس چَوپایوں کے بُہت بڑے بڑے غول تھے۔ سو جب اُنہوں نے یَؔعزیر اور جِلؔعاد کے مُلکوں کو دیکھا کہ یہ مقام چَوپایوں کے لِئے نِہایت اچھّے ہیں۔ ۲ تو اُنہوں نے جا کر مُؔوسیٰ اور الِؔیعزر کاہِن اور جماعت کے سرداروں سے کہا کہ۔ ۳ عَطؔارات اور دِیؔبون اور یَؔعزیر اور نمِؔرہ اور حسبؔون اور الیعالؔی اور شباؔم اور نبُؔو اور بعُؔون۔ ۴ یعنی وہ مُلک جِس پر خُداوند نے اِسؔرائیل کی جماعت کو فتح دِلائی ہے چَوپایوں کے لِئے نِہایت اچھّا ہے اور تیرے خادِموں کے پاس چَوپائے ہیں۔ ۵ سو اگر ہم پر تیرے کرم کی نظر ہے تو اِسی مُلک کو اپنے خادِموں کی مِیراث کردے اور ہم یَؔردن پار نہ لے جا۔ ۶ مُؔوسیٰ نے بنی رُوبن اور بنی جد سے کہا کیا تُمہارے بھائی لڑائی میں جائیں اور تُم یہِیں بَیٹھے رہو؟۔ ۷ تُم کیوں بنی اِسرائیل کو پار اُتر کر اُس مُلک میں جانے سے جو خُداوند نے اُنکو دِیا ہے بے دِل کرتے ہو؟۔ ۸ تُمہارے باپ دادا نے بھی جب مَیں نے اُن کو قاؔدِس بَرنِیعَ سے بھیجا کہ مُلک کا حال دریافت کریں تو اَیسا ہی کِیا تھا۔ ۹ کیونکہ جب وہ وادیِ اِسکاؔل میں پُہنچے اور اُس مُلک کو دیکھا تو اُنہوں نے بنی اِسرائیل کو بے دِل کر دِیا تاکہ وہ اُس مُلک میں جو خُداوند نے اُنکو عنایت کِیا نہ جائیں۔ ۱۰ اور اُسی دِن خُداوند کا غضب بھڑکا اور اُس نے قَسم کھا کر کہا کہ۔ ۱۱ اُن لوگوں میں سے جو مِصؔر سے نِکل کر آئے ہیں بِیس برس اور اُس سے اُوپر اُوپر کی عُمر کا کوئی شخص اُس مُلک کو نہیں دیکھنے پائے گا جِسکے دینے کی قَسم میں نے ابرہاؔم اور اِضؔحاق اور یعقُؔوب سے کھائی کیونکہ اُنہوں نے میری پُوری پَیروی نہیں کی۔ ۱۲ مگر یفُؔنّہ قِنزّی کا بیٹا کالِؔب اور نُؔون کا بیٹا یشُؔوع اُسے دیکھیں گے کیونکہ اُنہوں نے خُداوند کی پُوری پَیروی کی ہے۔ ۱۳ سو خُداوند کا قہر اِسرائؔیل پر بھڑکا اور اُس نے اُن کو بیابان میں چالِیس برس تک آوارہ پھِرایا جب تک کہ اُس پُشت کے سب لوگ جِنہوں نے خُداوند کے رُوبرُو گُناہ کِیا تھا نابُود نہ ہو گئے۔ ۱۴ اور دیکھو تُم جو گُناہ گاروں کی نسل ہو اب اپنے باپ دادا کی جگہ اُٹھے ہو تاکہ خُداوند کے قہرِ شدِید کو اِسرائیلِیوں پر زِیادہ کراؤ۔ ۱۵ کیونکہ اگر تُم اُس کی پَیروی سے پھِر جاؤ تو وہ اُنکو پھِر بیانان میں چھوڑ دے گا اور تُم اِن سب لوگوں کو ہلاک کراؤ گے۔ ۱۶ تب وہ اُس کے نزدِیک آ کر کہنے لگے کہ ہم اپنے چَوپایوں کے لِئے یہاں بھیڑ سالے اور اپنے بال بچّوں کے لِئے شہر بنائیں گے۔ ۱۷ پر ہم خُود ہتھیار باندھے ہُوئے تیّار رہیں گے کہ بنی اِسرائیل کے آگے آگے چلیں جب تک کہ اُنکو اُنکی جگہ تک نہ پُہنچا دیں اور ہمارے بال بچّے اِس مُلک کے باشِندوں کے سبب سے فصِیل دار شہروں میں رہیں گے۔ ۱۸ اور ہم اپنے گھروں کو پھِر واپس نہیں آئیں گے جب تک بنی اِسرائیل کا ایک ایک آدمی اپنی مِیراث کا مالِک نہ ہو جائے۔ ۱۹ اور ہم اُن میں شامِل ہو کر یَؔردن کے اُس پار یا اُس سے آگے مِیراث نہ لیں گے کیونکہ ہماری مِیراث یَؔردن کے اِس پار مشرِق کی طرف ہم کو مِل گئی۔ ۲۰ مُؔوسیٰ نے اُن سے کہا کہ اگر تُم یہ کام کرو اور خُداوند کے حضُور مُسلّح ہو کر لڑنے جاؤ۔ ۲۱ اور تُمہارے ہتھیار بند جوان خُداوند کے حضُور یَؔردن پار جائیں جب تک کہ خُداوند اپنے دُشمنوں کو اپنے سامنے سے دفع نہ کرے۔ ۲۲ اور وہ مُلک خُداوند کے حضُور قبضہ میں نہ آ جائے تو اِس کے بعد تُم واپس آؤ۔ پھِر تُم خُداوند کے حضُور اور اِسؔرائیل کے آگے بے گُناہ ٹھہرو گے اور یہ مُلک خُداوند کے حضُور تُہماری مِلکِیّت ہو جائے گا۔ ۲۳ لیکن اگر تُم اَیسا نہ کرو تو تُم خُداوند کے گُنہگار ٹھہرو گے اور یہ جان لو کہ تُمہارا گُناہ تُم کو پکڑے گا۔ ۲۴ سو تُم اپنے بال بچّوں کے لِئے شہر اور اپنی بھیڑ بکرِیوں کے لِئے بھیڑ سالے بناؤ۔ جو تُمہارے مُنہ سے نِکلا ہے وُہی کرو۔ ۲۵ تب بنی جد اور بنی رُوبن نے مُؔوسیٰ سے کہا کہ تیرے خادِم جَیسا ہمارے مالِک کا حُکم ہے وَیسا ہی کریں گے۔ ۲۶ ہمارے بال بچّے ہماری بِیویاں ہماری بھیڑ بکرِیاں اور ہمارے سب چَوپائے جِلؔعاد کے شہروں میں رہیں گے۔ ۲۷ پر ہم جو تیرے خادِم ہیں سو ہمارا یک ایک مُسلّح جوان خُداوند کے حضُور لڑنے کو پار جائے گا جَیسا ہمارا مالِک کہتا ہے۔ ۲۸ تب مُؔوسیٰ نے اُن کے بارے میں الِؔیعزر کاہِن اور نُؔون کے بیٹے یشُؔوع اور اِسرائیلی قبائِل کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کو وصِیّت کی۔ ۲۹ اور اُن سے یہ کہا کہ اگر بنی جد اور بنی رُوبن کا ایک ایک مَرد خُداوند کے حضُور تُہمارے ساتھ یَؔردن کے پار مُسلّح ہو کر لڑائی میں جائے اور اُس مُلک پر تُہمارا قبضہ ہو جائے تو تُم جِلؔعاد کا مُلک اُن کی مِیراث کر دینا۔ ۳۰ پر اگر وہ ہتھیار باندھ کر تُمہارے ساتھ پار نہ جائیں تو اُن کو بھی مُلکِ کنعاؔن ہی میں تُمہارے بِیچ مِیراث مِلے۔ ۳۱ تب بنی جد اور بنی رُوبن نے جواب دِیا کہ جَیسا خُداوند نے تیرے خادِموں کو حُکم دِیا ہے ہم وَیسا ہی کریں گے۔ ۳۲ ہم ہتھیار باندھ کر خُداوند کے حضُور اُس پار مُلکِ کنعاؔن کو جائیں گے پر یَؔردن کے اِس پار ہی ہماری مِیراث رہے۔ ۳۳ تب مُؔوسیٰ نے امورِیوں کے بادشاہ سِؔیحون کی مُملِکت اور بسؔن کے بادشاہ عؔوج کی مُملِکت کو یعنی اُنکے مُلکوں کو اور شہروں کو جو اُن اطراف میں تھے اور اُس ساری نواحی شہروں کو بنی جد اور بنی رُوبن اور منَسّؔی بِن یُؔوسف کے آدھے قبِیلہ کو دے دِیا۔ ۳۴ تب بنی جد نے دِیبؔون اور عَطاؔرات اور عَؔروعیر۔ ۳۵ اور عَطؔرات شوفان اور یَؔعزیر اور یگُؔبِہا۔ ۳۶ اور بَیت نِؔمرہ اور بَیت ہاؔرن فصِیلدار شہر اور بھیڑ سالے بنائے۔ ۳۷ اور بنی رُوبن نے حسؔبون اور الیِعاؔلی اور قَؔریَتائِم۔ ۳۸ اور نبُؔو اور بعؔل اور معُون کے نام بدلکر اُنکو اور شِبؔماہ کو بنایا اور اُنہوں نے اپنے ہُوئے شہروں کے دُوسرے نام رکھّے۔ ۳۹ اور منَسّؔی کے بیٹے مکؔیِر کی نسل کے لوگوں نے جا کر جِلؔعاد کو لے لِیا اور امورِیوں کو جو وہاں بسے ہُوئے تھے نِکال دِیا۔ ۴۰ تب مُؔوسیٰ نے جِلؔعاد مکؔیِر بِن منَسّؔی کو دے دِیا۔ سو اُسکی نسل کے لوگ وہاں سکُونت کرنے لگے۔ ۴۱ اور منَسّؔی کے بیٹے یائؔیِر نے اُس نواحی کی بستِیوں کو جا کر لے لِیا اور اُنکا نام حوّؔوت یائیِر رکھّا۔ ۴۲ اور نُؔوبح نے قناؔت اور اُسکے دیہات کو اپنے تصرف میں کر لِیا اور اپنے ہی نام پر اُسکا بھی نام نُؔوبٔح رکھّا۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information