Editing
Numbers 34 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 34 گنتی <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ پھِر خُداوند نے مُؔوسیٰ سے کہا کہ۔ ۲ بنی اِسرائیل کو حُکم کر اور اُن سے کہہ دے کہ جب تُم مُلکِ کنعاؔن میں داخِل ہو ( یہ وُہی مُلک ہے جو تُمہاری مِیراث ہوگا یعنی کنعاؔن کا مُلک مع اپنی حدُودِ اربعہ کے)۔ ۳ تو تُمہاری جنُوبی سِمت دشتِ صِؔین سے لے کر مُلکِ ادؔوم کے کنارے کنارے ہو اور تُمہاری جنُوبی سرحد دریایِ شؔور کے آخِر سے شرُوع ہو کر مشرِق کو جائے۔ ۴ وہاں سے تُمہاری سرحد عقؔرابِیّم کی چڑھائی کے جنُوب تک پُہنچ کر مُڑے اور صِؔین سے ہوتی ہُوئی قاؔدِس بَرنِیعَ کے جنُوب میں جا کر نِکلے اور حصر ادّؔار سے ہو کر عَضمُؔون تک پُہنچے۔ ۵ پھِر یِہی سرحد عَضؔمُون سے ہو کر گُھومتی ہُوئی مِصؔر کی نہر تک جائے اور سمُندر کے ساحِل پر ختم ہو۔ ۶ اور مغرِبی سِمت میں بڑا سمُندر اور اُسکا ساحِل ہو۔ سو یِہی تُمہاری مغرِبی سرحد ٹھہرے۔ ۷ اور شِمالی سِمت میں تُم بڑے سمُندر سے کوہِ ہؔور تک اپنی سرحد رکھنا۔ ۸ پھِر کوہِ ہؔور سے حَماؔت کے مدخل تک تُم اِس طرح اپنی حد مُقرّر کرنا کہ وہ صِؔداد سے جا مِلے۔ ۹ اور وہاں سے ہوتی ہُوئی زِفرُؔون کو نِکل جائے اور حصرعیناؔن پر جاکر ختم ہو۔ یہ تُمہاری شِمالی سرحد ہو۔ ۱۰ اور تُم اپنی مشرِقی سرحد حصرعیناؔن سے لے کر سفاؔم تک باندھنا۔ ۱۱ اور یہ سرحد سفاؔم سے رِبلؔہ تک جوعَؔین کے مشرِق میں ہے جائے اور وہاں سے نِیچے کو اُترتی ہُوئی کِنّؔرت تک کی جھِیل کے مشرِقی کنارے تک پُہنچے۔ ۱۲ اور پھِر یَؔردن کے کنارے کنارے نِیچے کو جا کر دریایِ شؔور پر ختم ہو۔ اِن حدُود کے اندر کا مُلک تُمہارا ہوگا۔ ۱۳ سو مُؔوسیٰ نے بنی اِسرائیل کو حُکم دِیا کہ یِہی وہ زمِین ہے جِسے تُم قُرعہ ڈال کر مِیراث میں لو گے اور اِسی کی بابت خُداوند نے حُکم دِیا ہے کہ وہ ساڑھے نَو قبِیلوں کو دی جائے۔ ۱۴ کیونکہ بنی رُوبن کے قبِیلہ نے اپنے آبائی خاندانوں کے مُوافِق اور بنی جد کے قبِیلہ نے بھی اپنے آبائی خاندانوں کے مُطابِق مِیراث پالی اور بنی منَسّی کے آدھے قبِیلہ نے بھی اپنی مِیراث پالی۔ ۱۵ یعنی اِن ڈھائی قبِیلوں کو یَؔردن کے اِسی پار یرِیحُو کے مُقابِل مشرِق کی طرف جِدھر سے سُورج نِکلتا ہے مِیراث مِل چُکی ہے۔ ۱۶ اور خُداوند نے مُؔوسیٰ سے کہا کہ۔ ۱۷ جو اشخاص اِس مُلک کو مِیراث کے طَور پر تُم کو بانٹ دیں گے اُنکے نام یہ ہیں یعنی الِؔیعزر کاہِن اور نُؔون کا بیٹا یشُؔوع۔ ۱۸ اور تُم زمِین کو مِیراث کے طَور پر بانٹنے کے لِئے ہر قبِیلہ سے ایک سردار کو لینا۔ ۱۹ اور اُن آدمِیوں کے نام یہ ہیں:۔ یہُؔوداہ کے قبِیلہ سے یُفنّؔہ کا بیٹا کالِؔب۔ ۲۰ اور بنی شمعُون کے قبِیلہ سے عِمّیہُؔود کا بیٹا سمُؔوئیل۔ ۲۱ اور بِنیمِؔین کے قبِیلہ سے کِسلُؔون کا بیٹا الِؔیداد۔ ۲۲ اور بنی دان کے قبِیلہ سے ایک سردار بُقّؔی بِن یُگلؔی۔ ۲۳ اور بنی یُوسف میں سے یعنی بنی منَسّی کے قبِیلہ سے ایک سردار حَنّؔی ایل بِن افُؔود۔ ۲۴ اور بنی افرائِیم کے قبِیلہ سے ایک سردار قمُؔوایل بِن سِفتاؔن۔ ۲۵ اور بنی زبُولُون کے قبِیلہ سے ایک سردار الؔیصفن بِن فؔرناک۔ ۲۶ اور بنی اِشکار کے قبِیلہ سے ایک سردار فلؔتی ایل بِن عَزّؔان۔ ۲۷ اور بنی آشر کے قبِیلہ سے ایک سردار اَخِیہُؔود بِن شلُؔومی۔ ۲۸ اور بنی نفتالی کے قبِیلہ سے ایک سردار فؔداہیل بِن عِمّیہُؔود۔ ۲۹ یہ وہ لوگ ہیں جِنکو خُداوند نے حُکم دِیا کہ مُلکِ کنعاؔن میں بنی اِسرائیل کو مِیراث تقِسیم کریں۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information