Editing
Numbers 9 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 9 گنتی <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ بنی اِسرائیل کے مُلکِ مِصؔر سے نِکلنے کے دُوسرے برس کے پہلے مِہینے میں خُداوند نے دشتِ سِؔینا میں مُؔوسیٰ سے کہا کہ۔ ۲ بنی اِسرائیل عِیدِ فَسح اُس کے مُعیّن وقت پر منائیں۔ ۳ اِسی مِہینے کی چَودھویں تارِیخ کی شام کو تُم وقتِ مُعیّن پر یہ عِید منانا اور جِتنے اُس کے آئِین اور رسُوم ہیں اُن سبھوں کے مُطابِق اُسے منانا۔ ۴ سو مُؔوسیٰ نے بنی اِسرائیل کو حُکم کِیا کہ عِیدِ فَسح کریں۔ ۵ اور اُنہوں نے پہلے مِہینے کی چَودھویں تارِیخ کی شام کو دشتِ سِؔینا میں عِیدِ فَسح کی اور بنی اِسرائیل نے سب پر جو خُداوند نے مُؔوسیٰ کو حُکم دِیا تھا عمل کِیا۔ ۶ اور کئی آدمی اَیسے تھے جو کِسی لاش کے سبب سے ناپاک ہو گئے تھے۔ وہ اُس روز فَسح نہ کر سکے۔ سو وہ اُسی دِن مُؔوسیٰ اور ہارُؔون کے پاس آئے۔ ۷ اور مُؔوسیٰ سے کہنے لگے ہم ایک لاش کے سبب سے ناپاک ہو رہے ہیں۔ پھِر بھی ہم اَور اِسرائیلِیوں کے ساتھ وقتِ مُعیّن پر خُداوند کی قُربانی گُذراننے سے کیوں روکے جائیں؟۔ ۸ مُؔوسیٰ نے اُن سے کہا ٹھہر جاؤ۔ مَیں ذرا سُن لُوں کہ خُداوند تُمہارے حق میں کِیا حُکم کرتا ہے۔ ۹ اور خُداوند نے مُؔوسیٰ سے کہا کہ۔ ۱۰ بنی اِسرائیل سے کہہ کہ اگر کوئی تُم میں سے یا تُمہاری نسل میں سے کِسی لاش کے سبب سے ناپاک ہو جائے یا وہ کہِیں دُور سفر میں ہو تَو بھی وہ خُداوند کے لِئے عِیدِ فَسح کرے۔ ۱۱ اور دُوسرے مِہینے کی چَودھویں تارِیخ کی شام کو یہ عِید منائیں اور قُربانی کے گوشت کو نے خمِیری روٹیوں اور کڑوی تر کارِیوں کے ساتھ کھائیں۔ ۱۲ وہ اُس میں سے کُچھ بھی صُبح کے لِئے باقی نہ چھوڑیں اور نہ اُسکی کوئی ہڈّی توڑیں اور فَسح کو اُس کے سارے آئِین کے مُطابِق مانیں۔ ۱۳ لیکن جو آدمی پاک ہو اور سفر میں بھی نہ ہو اگر وہ فَسح کرنے سے باز رہے تو وہ آدمی اپنی قَوم میں سے کاٹ ڈالا جائیگا کیونکہ اُس نے مُعیّن وقت پر خُداوند کی قُربانی نہیں گُذرانی۔ سو اُس آدمی کا گُناہ اُسی کے سر لگے گا۔ ۱۴ اور اگر کوئی پردیسی تُم میں بُودوباش کرتا ہو اور وہ خُداوند کے لِئے فَسح کرنا چاہے تو وہ فَسح کے آئِین اور رسُوم کے مُطابِق اُسے مانے۔ تُم دیسی اور پردیسی دونوں کے لِئے ایک ہی آئِین رکھنا۔ ۱۵ اور جِس دِن مسکن یعنی خَیمۂِ شہادت نصب ہُئوا اُسی دِن ابر اُس پر چھا گیا اور شام کو وہ مسکن پر آگ سا دِکھائی دِیا اور صُبح تک وَیسا ہی رہا۔ ۱۶ اور ہمیشہ اَیسا ہی ہُئوا کرتا تھا کہ ابر اُس پر چھایا رہتا اور رات کو آگ دِکھائی دیتی تھی۔ ۱۷ اور جب مسکن پر سے وہ ابر اُٹھ جاتا تو بنی اِسرائیل کُوچ کرتے تھے اور جِس جگہ وہ ابر جا کر ٹھہر جاتا وہِیں بنی اِسرائیل خَیمے لگاتے تھے۔ ۱۸ خُداوند کے حُکم سے بنی اِسرائیل کُوچ کرتے اور خُداوند ہی کے حُکم سے وہ خَیمے لگاتے تھے اور جب تک ابر مسکن ٹھہرا رہتا وہ اپنے ڈیرے ڈالے پڑے رہتے تھے۔ ۱۹ اور جب ابر مسکن پر بُہت دِنوں تک ٹھہرا رہتا تو بنی اِسرائیل خُداوند کے حُکم کو مانتے اور کُوچ نہیں کرتے تھے۔ ۲۰ اور کبھی کبھی وہ ابر چند دِنوں تک مسکن پر رہتا اور تب بھی وہ خُداوند کے حُکم سے ڈیرے ڈالے رہتے اور خُداوند ہی کے حُکم سے وہ کُوچ کرتے تھے۔ ۲۱ پھِر کبھی کبھی وہ ابر شام سے صُبح تک ہی رہتا تو جب وہ صُبح کو اُٹھ جاتا تب وہ کُوچ کرتے تھے اور اگر وہ رات دِن برابر رہتا تو جب وہ اُٹھ جاتا تب ہی وہ کُوچ کرتے تھے۔ ۲۲ اور جب تک وہ ابر مسکن پر ٹھہرا رہتا خواہ وہ دو دِن یا ایک مِہینہ یا ایک برس ہو تب تک بنی اِسرائیل اپنے خَیموں میں مقُِیم رہتے اور کُوچ نہیں کرتے تھے پر جب وہ اُٹھ جاتا تو وہ کُوچ کرتے تھے۔ ۲۳ غرض وہ خُداوند کے حُکم سے مقام کرتے اور خُداوند ہی کے حُکم سے کُوچ کرتے تھے اور جو حُکم خُداوند مُؔوسیٰ کی معرِفت دیتا وہ خُداوند کے اُس حُکم کو مانا کرتے تھے۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information