Acts 12 Urdu

From Textus Receptus

(Difference between revisions)
Jump to: navigation, search

Erasmus (Talk | contribs)
(New page: <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ -قرِیباََ اُسی وقت ہیرودِیس بادشاہ نے ستانے کے لئِے ...)
Next diff →

Revision as of 08:22, 22 June 2016

۱

-قرِیباََ اُسی وقت ہیرودِیس بادشاہ نے ستانے کے لئِے کلیِسیا میں بعض پر ہاتھ ڈالا

۲

-اور یُوحناّ کے بھائی یعقُوب کو تلوار سے قتل کِیا

۳

-جب دیکھا کہ یہ بات یہُودِیوں کو پسند آئی تو پطرس کو بھی گرفتار کرلِیا اور یہ عِیدِ فطیِر کے دِن تھے

۴

-اور اُس کو پکڑ کر قَید کِیا اور نگِہبانی کے لئِے چار چار سِپاہِیوں کے چار پہروں میں رکھّا اِس اِرادہ سے کہ فسح کے بعد اُس کو لوگوں کے سامنے پیش کرے

۵

-پس قَید خانہ میں تو پطرس کی نگہبانی ہورہی تھی مگر کلیسِیا اُس کے لئِے بدن وجان خُدا سے دُعا کررہی تھی

۶

اور جب ہیرودیس اُسے پیش کرنے کو تھا تو اُسی رات پطرس دو زنجِیروں سے بندھا ہُئوا دو سِپاہیوں کے درمیان سوتا تھا اور پہرے والے دروازہ پر قَید خانہ کی نگِہبانی کررہے تھے
Personal tools