2 Corinthians 13 Urdu

From Textus Receptus

Revision as of 07:47, 29 July 2016 by Erasmus (Talk | contribs)
(diff) ←Older revision | Current revision (diff) | Newer revision→ (diff)
Jump to: navigation, search

۱

-یہ تِیسری بار مَیں تُمہارے پاس آتا ہُوں۔ دو یا تِین گواہوں کی زبان سے ہر ایک بات ثابِت ہو جائے گی

۲

جَیسے مَیں نے جب دُوسری دفعہ حاضِر تھا تو پہلے سے کہہ دِیا تھا وَیسے ہی اَب غَیرحاضِری میں بھی اُن لوگوں سے جِنہوں نے پیشتر گُناہ کِئے ہیں اَور سب لوگوں کو یہ لِکھتا ہوں کہ اگر پھِر آؤں گا تو درگُذر نہ کرُوں گا

۳

-کیونکہ تُم اِس کی دلِیل چاہتے ہو کہ مسِیح مُجھ میں بولتا ہے اور وہ تُمہارے واسطے کمزور نہیں بلکہ تُم میں زورآور ہے

۴

ہاں وہ کمزوری کے سبب سے مصلُوب کِیا گیا لیکن خُدا کی قُدرت کے سبب سے زِندہ ہے اور ہم بھی اُس میں کمزور تو ہیں مگر اُس کے ساتھ خُدا کی اُس قُدرت کے سبب سے زِندہ ہونگے جو تُمہارے واسطے ہے

۵

-تُم اپنے آپ کو آزماؤ کہ اِیمان پر ہو یا نہیں۔ اپنے آپ کو جانچو۔ کیا تُم اپنی بابت یہ نہیں جانتے کہ یِسُوع مسِیح تُم میں ہے؟ ورنہ تُم نامقبُول ہو

۶

-لیکن مَیں اُمّید کرتا ہُوں کہ تُم معلُوم کر لو گے کہ ہم تو نامقبُول نہیں

۷

-اور ہم خُدا سے دُعا کرتے ہیں کہ تُم کُچھ بدی نہ کرو۔ نہ اِس واسطے کہ ہم مقبُول معلُوم ہوں بلکہ اِس واسطے کہ تُم نیکی کرو چاہے ہم نامقبُول ہی ٹھہریں

۸

-کیونکہ ہم حق کے برخِلاف کُچھ نہیں کرسکتے مگر صِرف حق کے لِئے کرسکتے ہیں

۹

-جب ہم کمزور ہیں اور تُم زورآور ہو تو ہم خُوش ہیں اور یہ دُعا بھی کرتے ہیں کہ تُم کامِل بنو

۱۰

اِس لِئے مَیں غَیرحاضِری میں یہ باتیں لِکھتا ہُوں تاکہ حاضِر ہوکر مُجھے اُس اِختیار کے مُوافِق سختی نہ کرنا پڑے جو خُداوند نے مُجھے بنانے کے لِئے دِیا ہے نہ کہ بِگاڑنے کے لِئے

۱۱

-غرض اَے بھائِیو! خُوش رہو۔ کامِل بنو۔ خاطِر جمع رکھّو۔ یکدِل رہو۔ میل مِلاپ رکھّو تو خُدا مُحبّت اور میل مِلاپ کا چشمہ تُمہارے ساتھ ہوگا

۱۲

-آپس میں پاک بوسہ لے کر سلام کرو

۱۳

-سب مُقدّس لوگ تُم کو سلام کہتے ہیں

۱۴

-خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل اور خُدا کی مُحّبت اور رُوحُ القدُس کی شِراکت تُم سب کے ساتھ ہوتی رہے