Ephesians 5 Urdu

From Textus Receptus

Revision as of 06:03, 2 August 2016 by Erasmus (Talk | contribs)
(diff) ←Older revision | Current revision (diff) | Newer revision→ (diff)
Jump to: navigation, search

۱

-پس تم عزِیز فرزندوں کی طرح خُدا کے پیروکار بنو

۲

-اور مُحبّت سے چلو۔ جَیسے مسِیح نے تُم سے مُحبّت کی اور ہمارے واسطے اپنے آپ کو خُوشبُو کی مانِند خُدا کی نذر کرکے قُربان کِیا

۳

-اور جَیسا کہ مُقدّسوں کو مُناسِب ہے تُم میں حرامکاری اور کِسی طرح کی ناپاکی یا لالچ کا ذِکر تک نہ ہو

۴

-اور نہ بےشرمی اور بیہُودہ گوئی اور ٹھّٹھا بازی کا کیونکہ یہ لائِق نہیں بلکہ برعکس اِس کے شُکرگُذاری ہو

۵

-کیونکہ تُم یہ خُوب جانتے ہو کہ کِسی حرمکار یا ناپاک یا لالچی کی جو بُت پرست کے برابر ہے مسِیح اور خُدا کی بادشاہی میں کُچھ مِیراث نہیں

۶

-کوئی تُم کو بے فائدہ باتوں سے دھوکا نہ دے کیونکہ اِن ہی گُناہوں کے سبب سے نافرمانی کے فرزندوں پر خُدا کا غضب نازِل ہوتا ہے

۷

-پس اُن کے کاموں میں شرِیک نہ ہو

۸

-کیونکہ تُم پہلے تارِیکی تھے مگر اَب خُداوند میں نُور ہو۔ پس نُور کے فرزندوں کی طرح چلو

۹

-(اِس لِئے کہ رُوح کا پَھل ہر طرح کی نیکی اور راستبازی اور سچّائی ہے)

۱۰

-اور تجربہ سے معلُوم کرتے رہو کہ خُداوند کو کیا پسند ہے
Personal tools