Mark 16 Urdu
From Textus Receptus
Erasmus (Talk | contribs)
(New page: <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ -جب سبت کا دِن گُزر گیا تو مریم مگدلینی اور یعقوب کی ...)
Next diff →
Revision as of 06:31, 8 April 2016
۱
-جب سبت کا دِن گُزر گیا تو مریم مگدلینی اور یعقوب کی ماں مریم اور سلومی نے خوشبودار چیزیں مول لِیں تاکہ آکر اُس پر ملیں
۲
-وہ ہفتہ کے پہلے دِن بُہت سویرے جب سورج نِکلا ہی تھا قبر پر آئیں
۳
-اور آپس میں کہتی تِھیں کہ ہمارے لِئے پتّھر کو قبر کے مُنہ پر سے کون لُڑھکائے گا
۴
-جب اُنہوں نے نِگاہ کی تو دیکھا کہ پتّھر لُڑھکا ہُوا ہے کیونکہ وہ بہت ہی بڑا تھا
۵
-اور قبر کے اندر جاکر اُنہوں نے ایک جو ان کو سفید جامہ پہنے ہوئے دہنی طرف بَیٹھے دیکھا اور نہایت حَیران ہوئِیں
۶
-اُس نے اُن سے کہا اَیسی حَیران نہ ہو-تُم یِسُوع ناصری کو جو مصلُوب ہُوا تھا ڈھُونڈتی ہو-وہ جی اُٹھا ہے-وہ یہاں نہیں ہے-دیکھو یہ وہ جگہ ہے جہاں اُنہوں نے اُسے رکھّا تھا
۷
-لیکن تُم جاکر اُس کے شاگِردوں اور پطرس سے کہو کہ وہ تُم سے پہلے گلِیل کو جائے گا-تُم وہیں اُسے دیکھو گے جیَسا اُس نے تُم سے کہا
۸
-اور وہ جلد نکِلکر قبر سے بھاگِیں کیونکہ لرزِش اور ہیَبت اُن پر غالِب آگئی تھی اور اُنہوں نے کِسی سے کچُھ نہ کہا کیونکہ وہ ڈرتی تِھیں
۹
-ہفتہ کے پہلے روز جب وہ سویرے جی اُٹھا تو پہلے مریم مگدلینی کو جِس میں سے اُس نے سات بدرُوحیں نکِالی تِھیں دِکھائی دِیا
۱۰
-اُس نے جا کر اُس کے ساتِھیوں کو جو ماتم کرتے اور روتے تھے خبر دی
۱۱
-اور اُنہوں نے یہ سُنکر کہ وہ جِیتا ہے اور اُس نے اُسے دیکھا ہے یقِین نہ کِیا
۱۲
-اِس کے بعد وہ دُوسری صُورت میں اُن میں سے دو کو جب وہ دیہات کی طرف پَیدل جا رہے تھے دِکھائی دِیا
۱۳
-اُنہوں نے بھی جاکر باقی لوگوں کو خبر دی مگر اُنہوں نے اُن کا بھی یقِین نہ کِیا
۱۴
-پِھر وہ اُن گیارہ کو بھی جب کھانا کھانے بَیٹھے تھے دِکھائی دِیا اور اُس نے اُن کی بے اِعتقادی اور سخت دِلی پر اُن کو ملامت کی کیونکہ جنِہوں نے اُس کے جی اُٹھنے کے بعد اُسے دیکھا تھا اُنہوں نے اُن کا یقِین نہ کِیا تھا
۱۵
-اور اُس نے اُن سے کہا کہ تُم تمام دُینا میں جاکر ساری خلق کے سامنے اِنجیل کی منادی کرو
۱۶
-جو اِیمان لائے اور بپتسمہ لے وہ نجات پائے گا اور جو اِیمان نہ لائے وہ مُجرم ٹھہرایا جائے گا
۱۷
-اور اِیمان لانے والوں کے درمیان یہ معجزے ہونگے-وہ میرے نام سے بدرُوحوں کو نِکالیں گے،اور وہ نئی زبانیں بولیں گے
۱۸
-سانپوں کو اُٹھالیں گے اور اگر کوئی ہلاک کرنے والی چیز پئیں گے تو اُنہیں کچُھ ضرر نہ پہنچیگا-وہ بیماروں پر ہاتھ رکھیں گے تو اچھّے ہو جائیں گے
۱۹
-غرض خُداوند یِسُوع اُن سے کلام کرنے کے بعد آسمان پر اُٹھایا گیا اور خُدا کی دہنی طرف بَیٹھ گیا
۲۰
پِھر اُنہوں نے نکِل کر ہر جگہ منادی کی اور خُداوند اُن کے ساتھ کام کرتا رہا اور کلام کو اُن معجزوں کے وسیلہ سے جو ساتھ ساتھ ہوتے تھے ثابِت کرتا رہا-آمیِن