1 Timothy 3 Urdu

From Textus Receptus

Revision as of 07:15, 26 July 2024 by Erasmus (Talk | contribs)
Jump to: navigation, search

۱

-یہ بات سچ ہے کہ جو کوئی کلیسیاء کی نِگہبانی کی آرزو رکھتا، تو اچھا کام چاہتا ہے

۲

-پس نِگہبان کو بے اِلزام۔ ایک بِیوی کا شَوہر۔ پرہیزگار۔ مُتّقی۔ شایستہ۔ مُسافِرپرور اور تعلِیم دینے کے لائِق ہونا چاہیئے

۳

-نہ کہ شرابی، مار پِیٹ کرنے والا، یا ناروا نفع حاصل کرنے والا بلکہ تحمل کرنے والا ہو، تکراری اور لالچی نہ ہو

۴

-اور اپنے گھر کا بخُوبی بندوبست کرتا ہو اور اپنے بچّوں کو کمال سنجِیدگی سے تابِع رکھتا ہو

۵

-(جب کوئی اپنے گھر ہی کا بندوبست کرنا نہیں جانتا تو خُدا کی کلیِسیاء کی خبرگِیری کیونکر کرے گا؟)

۶

-نَومُرِید نہ ہو تاکہ تکبُّر کر کے کہِیں شیطان کی سی سزا نہ پائے

۷

-اور باہر والوں کے نزدِیک بھی نیک نام ہونا چاہیئے تاکہ ملامت میں اور شیطان کے پھندے میں نہ پھنسے

۸

-اِسی طرح خادِموں کو بھی سنجِیدہ ہونا چاہیئے دو زُبان اور شرابی اور ناجائِز نفع کے لالچی نہ ہوں

۹

-اور اِیمان کے بھید کو پاک دِل میں حِفاظت سے رکھّیں

۱۰

-اور یہ بھی پہلے آزمائے جائیں۔ اِس کے بعد اگر بے اِلزام ٹھہریں تو خِدمت کا کام کریں

۱۱

-اِسی طرح عَورتوں کو بھی سنجِیدہ ہونا چاہیئے۔ تُہمت لگانے والی نہ ہوں بلکہ پرہیزگار اور سب باتوں میں اِیماندار ہوں

۱۲

-خادِم ایک ایک بِیوی کے شَوہر ہوں اور اپنے اپنے بچّوں اور گھروں کا بخُوبی بندوبست کرتے ہوں

۱۳

-کیونکہ جو خِدمت کا کام بخُوبی انجام دیتے ہیں وہ اپنے لِئے اچھّا مرتبہ اور اُس اِیمان میں جو مسِیح یِسُؔوع پر ہے بڑی دِلیری حاصِل کرتے ہیں

۱۴

-مَیں تیرے پاس جلد آنے کی اُمّید کرنے پر بھی یہ باتیں تُجھے اِس لِئے لِکھتا ہُوں

۱۵

-کہ اگر مُجھے آنے میں دیر ہو تو تُجھے معلُوم ہو جائے کہ خُدا کے گھر یعنی زِندہ خُدا کی کلیِسیاء میں جو حَق کا ستُون اور بُنیاد ہے کیونکر برتاؤ کرنا چاہیئے

۱۶

اِس میں کلام نہیں کہ دِینداری کا بھید بڑا ہے یعنی خُدا جو جِسم میں ظاہِر ہُئوا اور رُوح میں راستباز ٹھہرا اور فرِشتوں کو دِکھائی دِیا اور غَیرقَوموں میں اُس کی مُنادی ہُوئی اور دُنیا میں اُس پر اِیمان لائے اور جلال میں اُوپر اُٹھایا گیا۔
Personal tools